گیجیٹ ڈیسک : اگر آپ بھی جیو کا سِم استعمال کرتے ہیں تو یہ خبر آپ کے کام کی ہے ۔ جیو کے ذریعے کسی دیگر ٹیلی کام آرپریٹرز پر آؤٹ گوئنگ کال کرنے کیلئے اب صارفین کو 6 پیسے فی منٹ کی شرح سے قیمت ادا کرنی ہوگی لیکن جیو سے جیو کالنگ فری رہے گی ۔

دیگر ٹیلی کام آپریٹرز پر کال کرنے کیلئے صارفین کو اب الگ سے آئی یو ٹاپ اپ واؤچر سے ریچار کروانا ہوگا ۔ اس کے لئے جیو نے کچھ پلانز کا اعلان کیا ہے جو کہ 10 روپے سے لے کر 100 روپے تک کے ہیں ۔
آپ کو بتا دیں کہ دوسرے نیٹ ورک پر کال کرنے کیلئے بھلے ہی سبسکرائبرس سے چارج لینے جارہا ہے لیکن ہر آئی یو سی ٹاپ اپ ریچارج کے ساتھ کسٹمرز کو ایکسٹرا ڈاٹا بھی مہیا کرائے جائے گا ۔

یہ ہیں جیو کے نئے آئی یو سی ٹاپ اپ پلانس
10 روپے کا پلان
اسے سب سے چھوٹا آئی یو سی ٹاپ اپ واچر کہا گیا ہے جو کہ 10 روپے کا ہے ۔ اس میں یوزر کو دیگر ٹیلی کام آپریٹر پر کال کرنے کیلئے 124 منٹس ملیں گے ۔ اس کے ساتھ ہی 1 جی بی 4G ڈاٹا بھی فری میں دیا جائے گا ۔
20 روپے والا پلان
اس پلان میں یوزر کو دیگر ٹیلی کام آپریٹر پر کال کرنے کیلئے 249 منٹس ملیں گی۔ اسی کے ساتھ ہی یوزر کو 2 جی بی اضافی ڈاٹا ملے گا ۔
50 روپے کا پلان
اس پلان میں یوزر کو ٹیلی کام آپریٹر پر کال کرنے کیلئے 656 منٹس دئیے جائیں گی ۔ اس کے علاوہ 5 جی بی اضافی ڈاٹا ملے گا ۔
100 روپے والا پلان
اسے سب سے مہنگا آئی یو سی ٹاپ اپ واؤچر بتایا گیا ہے ۔ اس میں یوزر کو دیگر ٹیلی کام آپریٹر پر کال کرنے کیلئے 1362 منٹس ملیں گی اور ساتھ ہی 10 جی بی اضافی ڈیٹا بھی فری میں دیا جائے گا ۔