Latest News

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی ایران کو وارننگ- ابھی اور حملے ہوں گے ، ایرانی حکومت سب سے کمزور دور میں

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی ایران کو وارننگ- ابھی اور حملے ہوں گے ، ایرانی حکومت سب سے کمزور دور میں

انٹرنیشنل ڈیسک: اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔ جمعہ کو اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی جاری رہے گی، اور ایرانی حکومت کو "کمزور اور تاریک تاناشاہی" قرار دیا۔
نیتن یاہو کا بڑا دعوی: گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہم نے ایران کے اعلی فوجی حکام، سینئر جوہری سائنسدانوں، افزودگی کی سب سے بڑے  مرکز  اور اس کے بیلسٹک میزائلوں کے ذخیرے کا ایک بڑا حصہ تباہ کر دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ابھی  اور بھی بہت کچھ آنے والا ہے۔ اس حکومت کو نہ تو یہ سمجھ ہے کہ اس کے ساتھ کیا ہوا ہے اور نہ ہی یہ معلوم ہے کہ آگے کیا ہوگا۔ یہ پہلے کبھی اتنی کمزور نہیں تھی۔
نیتن یاہو کی ایرانی عوام سے اپیل: تاناشاہی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوجاؤ
نیتن یاہو نے ایران کے عام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ آیت اللہ خامنہ ای کی زیر قیادت 'جابر حکومت' کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور اپنے ملک کی آزادی کے لیے آواز بلند کریں۔ اب وقت آگیا ہے کہ ایرانی عوام اپنی شاندار تاریخ اور ثقافت کے نام پر متحد ہو کر آزادی کے لیے آمریت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔
آپریشن 'رائزنگ لاین' دنیا کی سب سے بڑی فوجی کارروائیوں میں شامل
نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل اس وقت "آپریشن رائزنگ لاین" کر رہا ہے، جو دنیا کی سب سے بڑی اور انتہائی درست فوجی کارروائیوں میں سے ایک ہے۔
ایران کی جوابی کارروائی: تل ابیب پر میزائل داغے گئے، متعدد زخمی
اسرائیلی حملوں کے جواب میں ایران نے جمعے کی رات گئے تل ابیب پر میزائل داغے جس سے متعدد افراد زخمی اور کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ ہم اسرائیل کو کھنڈرات میں بدل دیں گے اور بدلہ لیں گے۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے خبردار کیا: ایران نے ریڈ لائن پارکی 
اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے شہری علاقوں کو نشانہ بنا کر سرخ لکیر عبور پار کی ہے، اب وہ اس کی بھاری قیمت ادا کرے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔
یمن اور امریکہ کا کردار
یمن نے بھی ایران کی حمایت میں اسرائیل پر فضائی حملے کیے۔ اس دوران امریکہ نے اسرائیل کی حمایت کرتے ہوئے ایران اور یمن سے اسرائیل کی جانب بھیجے گئے کئی ڈرونز کو روک دیا۔
 



Comments


Scroll to Top