Latest News

ہندوستانیوں کا پھوٹا غصہ، اسرائیل نے جموں - کشمیر کو بتایا پاکستان کا حصہ، احتجاج کے بعد مانگی معافی

ہندوستانیوں کا پھوٹا غصہ، اسرائیل نے جموں - کشمیر کو بتایا پاکستان کا حصہ، احتجاج کے بعد مانگی معافی

نئی دہلی: اسرائیلی فوج نے سوشل میڈیا پر ہندوستان کی سرحدوں کو غلط انداز میں پیش کیے جانے والے نقشے پر معافی مانگ لی ہے۔ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب جمعہ کی شام دیر گئے اسرائیل ڈیفنس فورسز (IDF) نے  ایک علاقائی خطرے طور پر ایران پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک تصویری پوسٹ شیئر کی،  جس میں ہندوستان کی بین الاقوامی سرحدوں کو غلط طریقے سے دکھایا گیا تھا - خاص طور پر جموں و کشمیر کو پاکستان کا حصہ بتا کر ۔
غلط نقشے پر ہندوستانی صارفین ناراض، اسرائیل نے معافی مانگ لی
پوسٹ سامنے آتے ہی ہندوستانی  صارفین نے شدید غصے کا اظہار کیا۔ بہت سے لوگوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کو براہ راست ٹیگ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس پوسٹ کو ہٹایا جائے اور درست نقشہ شائع کیا جائے۔ کچھ صارفین نے اسرائیل کو سخت سفارتی انتباہ بھی جاری کیا۔ IDF نے تقریبا 90 منٹ بعد ایک جوابی ٹویٹ میں کہا کہ یہ پوسٹ صرف ایک علاقائی خاکہ ہے۔ یہ نقشہ اصل سرحدوں کی صحیح عکاسی نہیں کرتا۔ اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو ہم معذرت خواہ ہیں۔

https://x.com/karanbirtinna/status/1933766917870731514
 ہندوستان کا سرحدوں کو لیکر سخت موقف
 حکومت ہند کی جانب سے ابھی تک کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے، لیکن ملک بار بار اس بات کا اعادہ کر رہا ہے کہ جموں و کشمیر اور لداخ ہندوستان  کے اٹوٹ انگ ہیں، جن کے کچھ حصے پاکستان اور چین کے غیر قانونی قبضے میں ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی حال ہی میں پہلگام دہشت گردانہ حملے اور آپریشن 'سندور' کے بعد اس نکتے پر زور دیا تھا۔
 ہندوستان - اسرائیل تعلقات پر اثر؟
ہندوستان  اور اسرائیل کے درمیان تعلقات گزشتہ برسوں میں بہت مضبوط ہوئے ہیں۔ سال 2017 میں پی ایم مودی کے اسرائیل کے تاریخی دورے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک اور تجارتی تعاون میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ آج ہندوستان امریکہ، برطانیہ، ہانگ کانگ اور چین کے بعد اسرائیل کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ ہندوستان  اسرائیل سے دفاعی ساز و سامان خریدنے والا بڑا ملک بھی ہے۔ ایسے میں اس نقشے میں غلطی نے کئی ہندوستانی شہریوں کو حیران کر دیا۔

https://x.com/IDF/status/1933506910155571331
اس متنازعہ پوسٹ میں کیا تھا؟
IDF کے شیئر کئے ہوئے  نقشے میں میزائلوں کی رینج کو کئی سرخ دائروں میں دکھایا گیا ہے، جس کے مرکز میں ایران ہے۔ یہ دائرہ صرف مغربی ایشیا کے ممالک (جیسے سعودی عرب)تک محدود نہیں تھا بلکہ ہندوستان، چین، روس، ترکی، رومانیہ اور بلغاریہ تک پھیلا ہوا تھا۔ اس نقشے میں ہندوستان کی حدود کو غلط دکھایا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ردعمل
بہت سے ہندوستانی شہریوں نے ایکس (سابقہ ٹویٹر)پر لکھا کہ اسرائیل اور ہندوستان دوست ہیں، براہ کرم ایسی غلطیوں سے گریز کریں اور پوسٹ کو حذف کردیں۔ براہ کرم اگلی بار درست نقشہ پوسٹ کریں۔ ہم آپ کے ساتھ ہیں، لیکن ہندوستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
ایران اسرائیل کشیدگی کا پس منظر
یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی اپنے عروج پر ہے۔ اسرائیل نے حال ہی میں ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے کے لیے بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کی تھی۔ اس کے جواب میں ایران نے بھی میزائل حملے کیے۔ اسرائیل کا دعوی ہے کہ ان میزائلوں کو امریکہ کی مدد سے ناکارہ بنایا گیا۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا: "ایران صرف اسرائیل کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے۔ ہمارے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔"



Comments


Scroll to Top