National News

عراق : اکتوبر سے اب تک 485 مظاہرین کی موت،27000زخمی،28لاکھ سے زائد گرفتار

عراق : اکتوبر سے اب تک 485 مظاہرین کی موت،27000زخمی،28لاکھ سے زائد گرفتار

بغداد:عراق میں گزشتہ اکتوبر سے اب تک 485 مظاہرین کی موت ہوئی ہے اور 27000 افراد زخمی ہوئے ہیں۔انسانی حقوق کی تنظیم نے جمعہ کو اس کی اطلاع دی۔عراق آزاد انسانی حقوق ہائی کمیشن کے رکن علی البوعیتی نے کہاگزشتہ اکتوبر سے اب تک مظاہرین کے مرنے والوں کی تعداد 485 اور زخمیوں کی تعداد 27000 ہو چکی ہے۔

PunjabKesari
 انہوں نے کہا کہ کل 2807107 لوگوں کو پکڑا گیا ہے۔اس درمیان 48 مظاہرین کو اغوا کیا گیا ہے۔ عراق میں ہلاکتوںاور اغوا کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ، خاص طور پر سول سوسائٹی کے کارکنوں کے درمیان جو دو ماہ سے زیادہ عرصے سے جاری حکومت مخالف مظاہروں میں حصہ لے رہے ہیں۔

PunjabKesari
اس سے پہلے انسانی حقوق کی تنظیم نے بغداد اور دیگر شہروں میں کارکنوں پر حملے کو لے کر خبردار کیاتھا۔ کمیشن نے غیر مسلح شہریوں کو نشانہ بنا کرقتل کو روکنے، مجرموں کو گرفتار کرنے اور انہیں انصاف دلانے کے لئے سیکورٹی خدمات کی کوششوں کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔قابل غور ہے کہ عراق میں حکومت کے خلاف گزشتہ اکتوبر سے لوگ مظاہرہ کر رہے ہیں۔



Comments


Scroll to Top