Latest News

اگر امریکہ نہ آتا تو ۔۔۔ایران کے سپریم لیڈر نے اسرائیل پر جیت کا کیا اعلان

اگر امریکہ نہ آتا تو ۔۔۔ایران کے سپریم لیڈر نے اسرائیل پر جیت کا کیا اعلان

انٹرنیشنل ڈیسک: اسرائیل کے ساتھ 12 روز تک چلی جنگ اور جنگ بندی کے نفاذ کے بعد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اپنا پہلا عوامی بیان دیا ہے۔ انہوں نے 'عظیم ملک ایران' کو مبارکباد دی اور 'جھوٹی صیہونی حکومت' یعنی اسرائیل کے خلاف فتح کا اعلان کیا۔ خامنہ ای چند دنوں سے عوام کے سامنے نہیں آئے تھے اور جب سے امریکہ نے ایران پر حملہ کیا تھا تب سے ان کے بیان کا بے صبری سے انتظار تھا۔
امریکہ کے جنگ میں داخل ہونے کی بڑی وجہ
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA نے آیت اللہ خامنہ ای کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ  'بہت شور و غل اور دعووں کے باوجود، صیہونی حکومت تقریبا ختم ہو چکی ہے اور اسلامی جمہوریہ کے حملوں  نے اس کو مکمل طو پر دبا دیا ہے ۔  انہوں نے مزید کہا کہ  امریکہ  اس تنازعہ میں اس لئے شامل ہو ا  کیونکہ اس کو لگا تھا  کہ اگر وہ اسرائیل کے ساتھ نہ کھڑا ہوا تو صیہونی حکومت مکمل طور پر تباہ ہو جائے گی، لیکن اس جنگ سے امریکہ کو کوئی فائدہ نہیں  ہوا ۔ خامنہ ای نے اسرائیل کا براہ راست نام لینے سے گریز کیا اور اسے "جھوٹی صیہونی حکومت" قرار دیا۔
خامنہ ای نے خلیجی علاقے میں تعینات امریکی افواج پر ایران کے جوابی حملوں کا بھی حوالہ دیا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ اس حملے سے امریکہ کی فوجی صلاحیتوں پر براہ راست اثر پڑا ہے۔ خامنہ ای نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ نے امریکہ کو اس کے ہی گھر میں کرارا جواب دیا ہے ۔  اس نے العدید ایئر بیس پر حملہ کیا، جو خطے میں امریکی اڈوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، اور اسے بھاری نقصان پہنچایا۔ 

https://x.com/khamenei_ir/status/1938184845873844536
امریکہ کو بھی وارننگ
ایک اور بیان میں خامنہ ای نے خبردار کیا کہ ایران خطے میں امریکہ کے خلاف اپنی مرضی سے حملہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ ان کے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ میں کہا گیا کہ "یہ ایک حقیقت ہے کہ اسلامی جمہوریہ کو خطے میں اہم امریکی اڈوں تک رسائی حاصل ہے اور وہ ضرورت پڑنے پر کارروائی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ مستقبل میں بھی ایسی حرکتیں دہرائی جا سکتی ہیں۔ حملہ ہوا تو دشمن کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔



Comments


Scroll to Top