Latest News

اقبال انصاری بولے- ہمیں منظور  سپریم کورٹ کا فیصلہ، نظر ثانی عرضی سے  کوئی واسطہ نہیں

اقبال انصاری بولے- ہمیں منظور  سپریم کورٹ کا فیصلہ، نظر ثانی عرضی سے  کوئی واسطہ نہیں

ایودھیا معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی دائر کرنے کے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈکے فیصلے سے اس کیس میں اہم فریق اقبال انصاری نے کنارہ کر لیا ہے۔اقبال انصاری نے آج تک سے بات چیت میں کہا کہ ہم پہلے بھی کہہ چکے ہیں۔ہم معاملے میں فریق ہیں، سپریم کورٹ نے فیصلہ کیا اور ہم نے مان لیا۔فریق بہت زیادہ ہیں۔کوئی بھی فریق کہیں جا رہا ہے تو اس میں میری کوئی ذمہ داری نہیں ہے۔ہم فریق ہیں ،ہم کورٹ نہیں جا رہے ہیں اور دوسرا کوئی کہاں جا رہا ہے، اس سے میرا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
اقبال انصاری نے کہا کہ، دیکھئے ہم کچھ کہنا نہیں چاہتے ہیں، لوئر کورٹ، ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ 70 سال ہو گئے۔ابھی کورٹ نے فیصلہ کر لیا، ہم نے مان لیا۔اب ہمیں آگے جانے کی ضرورت نہیں ہے، اور فریق بہت زیادہ ہیں۔کوئی کہاں جا رہا ہے اس سے میرا کوئی واسطہ نہیں ہے۔
 



Comments


Scroll to Top