Latest News

آئی پی ایل ٹونٹی- ٹونٹی15 اپریل تک ہوا ملتوی، کے کے آر کے مالک شاہ رخ خان نے کیا ٹویٹ

آئی پی ایل ٹونٹی- ٹونٹی15 اپریل تک ہوا ملتوی، کے کے آر کے مالک شاہ رخ خان نے کیا ٹویٹ

نیشنل ڈیسک : کورونا وائرس کے پھیلنے کو دیکھتے ہوئے آئی پی ایل کے 13 ویں ایڈیشن کو15  اپریل تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اس موضوع سے متعلق ہفتہ کو بی سی سی آئی کے صدر دفتر میں آئی پی ایل گورننگ کونسل کی میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ کے بعد کولکتہ  نائٹ رائڈرس  ( کے کے آر)کے شریک مالک اور سٹار شاہ رخ خان نے ٹویٹ کیا۔

https://twitter.com/iamsrk/status/1238726308797886464?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1238726308797886464&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bollywoodtadka.in%2Fentertainment%2Fnews%2Fipl-postponed-till-april-15-due-to-coronavirus-1136865
حال ہی میں شاہ رخ خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ' تمام فرانچائزی کے مالکان سے ملاقات اچھی رہی ۔بی سی سی آئی اور آئی پی ایل فرنچائزیوںکے درمیان اس ملاقات کا مقصد یہی تھا کہ ہم سب کیا مانتے ہیں۔ایکٹر نے آگے لکھا کہ ' ناظرین، کھلاڑیوں کے مینجمنٹ اور جن شہروں میں بھی ہم کھلیں   گے، وہاں کی سیکورٹی سب سے پہلے ہے، کورونا  وائرس سے بچا ؤکے لئے حکومت جو بھی قدم اٹھائے گی، اسی کو دیکھتے ہوئے فیصلہ لیا جائے گا

https://twitter.com/iamsrk/status/1238726308797886464?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1238727324733857793&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bollywoodtadka.in%2Fentertainment%2Fnews%2Fipl-postponed-till-april-15-due-to-coronavirus-1136865

۔بی سی سی آئی کا جو بھی فیصلہ ہے، وہ صحت کے تحفظ کو ذہن میں رکھ ہی کیا جائے گا ۔ ساتھ ہی اداکار نے یہ بھی کہا،  جلد ہی وائرس کا اثر ختم ہو جائے گا اور کھیل شروع ہو جائے گا ۔
بتا دیں، آئی پی ایل 2020 کا آغاز 29 مارچ سے ہونا تھا، جو 23 مئی تک کھیلا جانا تھا۔ اب یہ آئی پی ایل گورننگ کونسل کے اجلاس کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ بی سی سی آئی نے کیا فیصلہ لیا ہے۔پہلے خبریں تھی کہ آئی پی ایل بغیر ناظرین کے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، لیکن اس پر رضامندی نہیں بن سکی تھی۔



Comments


Scroll to Top