بزنس ڈیسک:لاک ڈاؤن کے درمیان بھارتیہ ریلوے کی طرف سے راحت بھری خبر ملی ہے۔ ریلوے نے 12مئی سے 15ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے یہ سبھی ٹرینیں نئی دہلی سے چلائی جائیں گی۔ ان مسافر ٹرینوں کے لئے پیسینجر سوموار یعنی 11مئی کی شام 4بجے سے ٹکٹ بک کرا سکیں گے۔ ریلوے وزارت کی طرف سے ٹرین خدمت شروع ہونے کی جانکاری کے علاوہ تمام احتیاط کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے۔ ان سپیشل ٹرینوں میں سفر کا موقع پانے والے سبھی مسافروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ٹرین چھوٹنے کے وقت سے ایک گھنٹے پہلے ہی سٹیشن پر پہنچ جائیں۔
11 May,2020