National News

پاکستان کو خفیہ معلومات دینے والا بھارتی فوجی گرفتار، جاسوسی نیٹ ورک کا بڑا انکشاف

پاکستان کو خفیہ معلومات دینے والا بھارتی فوجی گرفتار، جاسوسی نیٹ ورک کا بڑا انکشاف

جموں ڈیسک: پنجاب پولیس نے ملک کی سلامتی سے متعلق ایک بڑے جاسوسی کیس کا انکشاف کیا ہے۔ پنجاب پولیس کے اسٹیٹ اسپیشل آپریشن سیل (SSOC) نے ایک بھارتی فوجی کو پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ گرفتار فوجی کا نام دیویندر سنگھ ہے جس کا تعلق پنجاب کے ضلع سنگرور کے گاو¿ں نہال گڑھ سے ہے۔
دیویندر سنگھ کو جموں و کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے اڑی علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کی گرفتاری ایک سابق فوجی گرپریت سنگھ سے پوچھ گچھ کے بعد عمل میں آئی، جسے چند روز قبل فیروز پور جیل سے پروڈکشن وارنٹ پر لایا گیا تھا۔
پولیس پوچھ گچھ کے دوران گرپریت سنگھ نے اعتراف کیا کہ وہ پاکستان کی آئی ایس آئی کے ساتھ رابطے میں تھا اور وہ انہیں فوج کی خفیہ معلومات فراہم کرتا تھا۔ اس نے یہ بھی بتایا کہ فوج میں ملازمت کے دوران وہ کئی لوگوں سے رابطے میں آیا، جن کی مدد سے وہ حساس معلومات اکٹھی کرتا تھا۔
تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ دیویندر سنگھ اور گرپریت سنگھ کی ملاقات 2017 میں پونے کے ایک آرمی ٹریننگ سینٹر میں ہوئی تھی۔ دونوں نے سکم اور جموں و کشمیر میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ اس دوران انہیں کچھ خفیہ دستاویزات ملے، جنہیں بعد میں گرپریت نے آئی ایس آئی کو بھیج دیا۔
دیویندر سنگھ سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ ابتدائی تفتیش میں اس کے جاسوسی کے اس نیٹ ورک میں ملوث ہونے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ پولیس اب یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ اس نے کون سی معلومات لیک کی اور اس نیٹ ورک میں اور کون ملوث ہو سکتا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top