کھٹمنڈو: نیپال میں ایک ہندوستانی شہری کو 274 گرام غیر قانونی سونا لانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ مہادیو سمنتا کو جمعہ کے روز کھٹمنڈو جانے والی مسافر بس کی سیکورٹی چیکنگ کے دوران چندراگیری میونسپلٹی کے ناگڈھونگا سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ہندوستانی شہری کسٹم ڈیوٹی ادا کیے بغیر سونا لایا تھا۔ پولیس نے معاملے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
ناگڈھونگا پولیس ڈویڑن اور نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی مشترکہ ٹیم نے بس کی تلاشی لی۔ گرفتار بھارتی شہری مہادیو سمانتا سے 274.83 گرام سونا برآمد ہوا ہے۔ اسے مزید تفتیش اور کارروائی کے لیے گاو¿چر میں تریبھون انٹرنیشنل ایئرپورٹ کسٹم آفس بھیج دیا گیا ہے۔ نیپال جیمز اینڈ جیولری ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ اس سے برآمد ہونے والے سونے کی قیمت آج 4.563 ملین روپے ہے۔