National News

ہندوستان نے بھوٹان کو گیالسنگ پروجیکٹ کے لئے 500 کروڑ روپے کی دوسری قسط جاری

ہندوستان نے بھوٹان کو گیالسنگ پروجیکٹ کے لئے 500 کروڑ روپے کی دوسری قسط جاری

تھمپو: ہندوستان نے گیالسنگ پروجیکٹ سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے بھوٹان کو 500 کروڑ روپے کی دوسری قسط جاری کی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کا بھوٹان کا دو روزہ دورہ 23 مارچ کو اختتام پذیر ہوا۔ اپنے دورے کے دوران مودی نے بھوٹان کو ترقیاتی منصوبوں کے لیے تعاون کا یقین دلایا تھا اور ہمالیائی قوم کو اگلے پانچ سالوں میں 10,000 کروڑ روپے فراہم کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ دوسری قسط بھوٹان میں ہندوستان کے سفیر سدھاکر دلیلا نے بھوٹان کے امور خارجہ اور غیر ملکی تجارت کے وزیر لیونپو ڈی این ڈھنگیل کے حوالے کی۔
500 کروڑ روپے کی پہلی قسط اس سال 28 جنوری کو جاری کی گئی تھی۔ منگل کو یہاں ہندوستانی سفارت خانے کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بھوٹان کے بادشاہ کے تاریخی اقدام پر ہندوستان کے پاس بھوٹان کے ساتھ شراکت داری کا موقع ہے اور اس شراکت داری کا فوکس نوجوانوں اور ہنر پر ہے۔ اس کے علاوہ حکومت ہند نے ایک بیان جاری کیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ گیالسنگ پروجیکٹ کے لیے رعایتی مالیاتی انتظامات پر مفاہمت نامے کے تحت بھوٹان کی حکومت کو کل 1,000 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ اس میں کہا گیا ہے  کہ یہ فنانسنگ حکومت ہند کی جانب سے بھوٹان کی حکومت کو دی جانے والی منصوبہ بند امداد کے علاوہ ہے۔
 



Comments


Scroll to Top