National News

ایکواڈور: ہیلی کاپٹر کے حادثہ میں8 افراد ہلاک

ایکواڈور: ہیلی کاپٹر کے حادثہ میں8 افراد ہلاک

 کوئٹو:ایکواڈور کی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گرنے سے پانچ فوجی اور تین عام شہری ہلاک ہو گئے۔مسلح افواج کے ترجمان نے یہ اطلاع دی۔ ایکواڈور کی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے انسانی امداد لے جانے والا ہیلی کاپٹر جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 09:36 پر پاستازا صوبے کے ضلع ٹیونیومیں گر کر تباہ ہوگیا۔

ایکواڈور کی فوج نے حادثے کی وجوہات کی تفتیش کے لیے فوری طور پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔ 
 



Comments


Scroll to Top