National News

ہماچل میں سکول بس کی زد میں آکر9سالہ بچی کی موت

ہماچل میں سکول بس کی زد میں آکر9سالہ بچی کی موت

 اونا: ہماچل پردیش کے اونا ضلع کے بنگانہ پولیس اسٹیشن کے تحت بھلیٹی میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں ایک نو سالہ طالبہ کی اسکول بس کی زد میں آکر جائے واردات پر ہی موت ہوگئی۔ مرنے والی طالبہ کی شناخت ارشیتا بنت وویک شرما ساکن بنگانہ کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق ارشیتا ہفتہ کی صبح معمول کے مطابق بنگانہ سے شیوالک پبلک اسکول، تنوہ جانے والی اسکول بس میں سوار ہونے جارہی تھی۔

اس دوران جب بس اسکولی بچوں کو لے کر بھلیٹی پہنچی تو اچانک کسی بچے نے بس کا اگلا دروازہ کھول دیا۔ جیسے ہی دروازہ کھلا، ارشیتا بس سے نیچے گر گئی اور ٹائر کے زد میں آگئی۔ حادثے میں طالبہ کی جائے واردات پر ہی موت ہو گئی۔ پولیس کی طرف سے بتایا جا رہا ہے کہ بس میں کنڈکٹر تک نہیں تھا۔ اطلاع ملتے ہی بنگانہ پولیس جائے واقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے لیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ اونا راکیش سنگھ نے بتایا کہ پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ مزید کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ 
 



Comments


Scroll to Top