National News

تھائی لینڈ - کمبوڈیا تنازعہ پر ہندوستان کی اپیل- امن کے لئے قدم اٹھائیں دونوں ملک، صورتحال پر ہماری گہری نظر

تھائی لینڈ - کمبوڈیا تنازعہ پر ہندوستان کی اپیل- امن کے لئے قدم اٹھائیں دونوں ملک، صورتحال پر ہماری گہری نظر

انٹرنیشنل ڈیسک: ہندوستان نے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جاری سرحدی تنازع پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزارت خارجہ نے ہفتہ کو کہا کہ ہندوستان صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور امید کرتا ہے کہ دونوں ممالک کشیدگی کو کم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کریں گے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ ہندوستان کے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا دونوں کے ساتھ قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ دونوں فریق دشمنی کو ختم کرنے اور کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان ممالک میں رہنے والے ہندوستانی شہری کسی بھی مدد کے لئے ہندوستانی سفارت خانوں سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
ہندوستانیوں کے لیے الرٹ: ہندوستان نے دونوں ملکوں میں رہنے والے ہندوستانی شہریوں سے الرٹ رہنے کو کہا ہے۔ ہندوستان  نے وہاں کے 7 صوبوں کا سفر کرنے سے گریز کرنے کی ایڈوائزری جاری کی ہے۔ اُبون رتچتھانی ( Ubon Ratchathani ) ، سُرین ( Surin)،  سیسا کیٹ  (Sisaket ) ،بری رام ( Buriram ) ، سا کاؤ ( Sa Kaeo) ، چنتھا بُری   ( Chanthaburi ) اورٹراٹ ( Trat ) جیسے سرحدی علاقے اس وقت خطرے میں ہیں۔

ہندوستان نے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا جانے والے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سات حساس صوبوں کا سفر کرنے سے گریز کریں۔

تھائی لینڈ میں ہندوستانی سفارت خانے نے کہا کہ اوبن رتچتھانی، سورین، سیساکیٹ، بوری  رام، سا کیو، چنتھابُری اور ترات جیسے علاقوں سے گریز کریں۔

بنکاک ایمبیسی ہیلپ لائن: +66 61 881 9218 (واٹس ایپ کال بھی)

نوم پنہ (کمبوڈیا)ایمبیسی ہیلپ لائن: +855 92 881 676 (واٹس ایپ کال بھی)

کیا بات ہے؟
تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحدی تنازع کے باعث گزشتہ چند روز سے جھڑپیں جاری ہیں۔ حالیہ جھڑپوں میں اب تک کم از کم 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔ سیاحوں اور ہندوستانی شہریوں سے الرٹ رہنے کو کہا گیا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top