Latest News

عالمی ٹیسٹ چیمپیئن میں ٹیم انڈیا کی دوسری شکست، نیوزی لینڈ نے جیتی 2-0سے ٹیسٹ سیریز

عالمی ٹیسٹ چیمپیئن میں ٹیم انڈیا کی دوسری شکست، نیوزی لینڈ نے جیتی 2-0سے ٹیسٹ سیریز

کرائسٹ چرچ:سٹارز سے سجی ہندوستانی ٹیم ایک بار پھر کاغزی شیر ثابت ہوئی جس سے نیوزی لینڈ کی ڈسپلنڈٹیم نے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں تین دن کے اندر سوموار کو یہاںسات ووکٹوںسے ہراکر سیریز میں 2-0سے کلین سویپ کیا ۔بھارت کے 132رن کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے 36اوورز میں تین ووکٹ پر 132رن بنا کر جیت درج کی ۔اس سے پہلے ہندوستانی ٹیم آج صبح6ووکٹ  پر 90رن سے آگے کھیلنے اتری اور صبح ایک گھنٹے کے اندر ہی اس کی دوسری باری 124رن پر ڈھیر ہوگئی۔

PunjabKesari
بلے بازی کرتے ہوئے محمد شمی بال سے زخمی ہوگیا اور وہ گیند بازی کرنے نہیں اترے جس سے نیوزی لینڈ کا راستہ صاف ہوگیا ۔سلامی بلے باز وں ٹام بلنڈیل (113 بالوں میں55)اور ٹام لیتھم (74بالوں میں 52رن)نے پہلے ووکٹ کے لئے 103رن کی شراکت داری کرتے ہوئے جیت کو آسان بنایا ۔اس سیریز کو جیت کر نیوزی لینڈکی ٹیم آئی سی سی عالمی ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں 120پوائنٹس کے ساتھ 180پوائنٹس پر پہنچ گئی ۔ہندوستا ن حالانکہ ویسٹ انڈیز ، جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کو ہر کر 360پوائنٹس کے ساتھ اعلیٰ مقام پر چل رہا ہے ۔ ہندوستان نے نیوزی لینڈ دورے پر ٹی ٹوئنٹی  سیریز 5-0 سے جیتی تھی لیکن اس کے بعد وراٹ کوہلی کی ٹیم کو ایک روزہ سیریز میں0-3اور ٹیسٹ سیریز میں 0-2سے کلین سویپ کا سامنا کرنا پڑا۔
ہندوستان کے اس مظاہرے سے ایک بار پھر  ثابت ہو گیا کہ کاغزوں پر اس کاریکارڈ بھلے ہی کتنا اچھا ہو لیکن جب گیند سوئنگ اور سیم کرتی ہے تو اس کے بلے باز گر جاتے ہیں ۔ انگلینڈ میں 2014اور 2018اور اب نیوزی لینڈ میں ٹیم کو ایسی ہی حالت کا سامنا کرنا پڑا۔سیریز کی ہار کے فرق سے زیادہ تکلیف یہ ہے کہ ہندوستانی  بلے بازوںنے بنا جدوجہ کئے  گھٹنے ٹیکے۔دو میچوں کی سیزیز کی چار باریوں میں ہندوستان کی طرف سے صرف چار نصف سنچریاں لگیں اور اس دوران سیم ور سوئنگ لیتی گیند کے خلاف اجنکیا رہانے ، مینک اگروال ، کوہلی ، چیتیشور پجارا اور پرتھوی شاہ سمیت لگ بھگ تمام کھلاڑیوں کی تکنیک پر سوالات اٹھے۔ہندوستان کے لئے  سب سے بڑا جھٹکا کپتان کوہلی کا مظاہرہ رہا جو چار باریوں میں صرف 38رنز بنا سکے۔

PunjabKesari
سوموار کو بھارت کا لور آرڈر ایک بار پھر ناکام رہا اور ٹیم نے 34رن جوڑ کر باقی چار ووکٹ بھی کھودیئے ۔ردھیمان ساہا پر ترجیح دے کر رشبھ پنت کو موقع دیا گیا لیکن انہوں  نے ایک بار پھر ناراض کیا ۔ ٹیم سائوتھی کی طوفانی گیندبازی اور ٹرینٹ بولٹ کی طوفانی گیند بازی کے سامنے ہندوستانی ٹیم تاش کے پتوں کی طرح ڈھیر ہوگئی۔ہنوما وہاری آج صبح آوٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی رہے ۔پنت بھی اس کے بعد بولیٹ کی گیند پر ووکٹ کیپر بیجے واتلنگ کو کیچ دے بیٹھے۔وہ اس سیریز کے دوران 19,25,12اور چار رن کی باریاں ہی کھیل پائے۔ محمد شمی (05)کو ساوتھی نے پوئیلین بھیجا  جبکہ جسپریت بمراہ (04)رن بنا کر آوٹ ہوئے۔   
 



Comments


Scroll to Top