Latest News

پٹیالہ سبزی منڈی  میں پولیس اور نہنگ  تشدد میں متعدد  زخمی ، بھاگنے  کیلئے گاڑی  سے اڑائے بیریکیڈ

پٹیالہ سبزی منڈی  میں پولیس اور نہنگ  تشدد میں متعدد  زخمی ، بھاگنے  کیلئے گاڑی  سے اڑائے بیریکیڈ

پٹیالہ :پٹیالہ میں سبزی منڈی میں آئے نہنگوں اور پولیس کے درمیان نوک جھوک کے بعد انھی خاصی جھڑپ ہو ئی  ۔ اس  حادثہ میں  متعدد پولیس ملازمین اور نہنگوں کے زخمی ہونے کی خبر  ہے۔ زخمیوں  کو شہر کے راجندرا ہسپتال میں بھرتی کروایا گیا ہے ۔ اس  دوران نہنگوں نے گاڑی میں بیٹھ کر  فرار  ہونے کی بھی کوشش کی اور سڑک پر لگے  بیریکیڈ کو تیز رفتار  گاڑی سے اڑا دیا ۔ پولیس  نے جیسے ہی انہیں گاڑی سے باہر نکالنے کی کوشش کی تو  نہنگوں نے پولیس  پر حملہ کردیا ۔ 
اے ایس آئی کی حالت سنگین، پی جی آئی کیا  ریفر
اس حملے میںایک اے ایس آئی  کے ہاتھ کی کلائی کٹ کر الگ ہو گئی جبکہ تھانہ صدر  انچارج بکر سنگھ اور ایک دوسرا ملازم  زخمی ہوا ہے ۔حادثہ کے بعد  زخمیوں  کو راجندرا ہسپتال میں داخل  کر و ادیا  گیا ہے ۔ کلائی کٹنے سے زخمی  ہوئے اے ایس  آئی  کی حالت سنگین ہونے کی وجہ سے اسے پی  جی آئی چنڈیگڑھ  ریفر کر دیا گیا ہے۔ حادثہ کے بعد  نہنگ ایک  گوردوارے میں  چھپ گئے ۔ اے ڈی جی پی  خود کمان سنبھالے  ہوئے ہیں، انہیںسرینڈر کرنے کو کہا ہے،لیکن وہ ابھی بھی اندر سے گالی گلوچ کر رہے ہیں ۔ 
کرفیو پاس  نہ ہونے پر بھڑکے تھے
ایس ایس پی  مندیپ سنگھ  سدھو نے بتایا کہ ایک گاڑی  میںسوار  ہو کر  قریب  5 نہنگ سنگھ سبزی  منڈی  پہنچے تھے۔ یہاں سبزی منڈی کے سٹاف  نے  ان لوگوں کی گاڑی کو روک کر کرفیو پاس کے بارے میں پوچھا  تھا ،تاکہ منڈی میں بے وجہ بھیڑ نہ ہو ۔ اس پر ان لوگوں نے سبزی منڈی کے سٹاف کے ساتھ  جھگڑا کرتے ہوئے پولیس کی  ناکہ بندی پر لگا  بیریکیڈ  توڑ گاڑی  بھگانے کی کوشش کی  ۔ اس کے بعد  ملازمین نے ا ن کی گاڑی کو  گھیر لیا ۔ غصائے نہنگ تلوار لے  کر پولیس پر حملہ کر  انہیں زخمی  کرنے کے بعد موقعہ  سے فرار ہو گئے ۔ نہنگ سنگھ  بلبیڑا  ایریا  میں بنے گوردوارہ کھچڑی صاحب کے رہنے والے  بتائے جا رہے ہیں۔ پٹیالہ زون کے آئی جی  جتندر سنگھ موقع  پر پہنچ گئے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top