Latest News

جانور تک بھی پہنچ گیا  خطر ناک وائرس ، دنیا میں پہلی بار شیرنی کورونا پازیٹو

جانور تک بھی پہنچ گیا  خطر ناک وائرس ، دنیا میں پہلی بار شیرنی کورونا پازیٹو

انٹرنیشنل ڈیسک:امریکہ کے نیو یارک کے برونکس چڑیا گھر میں ایک شیرنی کورونا وائرس  سے متاثر پائی گئی ہیں۔ چار سالہ نادیا نامی  شیرنی کو  ہلکا زکام تھا جس کے بعد اس کا کورونا کا ٹیسٹ کیا گیا  جو پازیٹو پایا  گیا۔ چڑیا گھر نے بیان جاری کر بتایا کہ شیرنی کی بہن اجل ، دو امر شری اور افریقہ کے تین شیر پر ایک جیسے علامت ہونے کی وجہ سے نگرانی کی جا رہی ہے۔
چڑیا گھر نے کہا کہ یہاں کے ملازمیں کی جانب سے یہ وائرس اس شیرنی میں آیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نہیں پتہ کہ یہ وائرس کیسے جانور کے اندر گھسا لیکن ہم حالات پر اپنی نظر بنائے ہوئے ہیں۔ برونکس چڑیا گھر گزشتہ 16مارچ سے لوگوں کے لئے بند ہے ۔ اس درمیان چڑیا گھر نے کہا کہ جو ٹیسٹ اس شیرنی  پر کیا گیا  یہ وہ ٹیسٹ نہیں ہے جو انسان پر کیا  جاتا ہے۔
بتا دیں کہ امریکہ میں کوروناوائرس  سے مرنے والوں کا اعداد و شمار بڑھ کر 8500سے پار ہو گیا ہے ۔ یونیورسٹی کے مطابق امریکہ میں کوروناوائرس سے متاثرہ لوگوں کی تعداد312249پہنچ گئی ہے۔ نیویارک صوبے میں کورونا کا سب سے زیادہ اثر دیکھنے کوملا ہے ، یہاں کوروناسے اب تک 3565لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top