Latest News

بریلی:کیمیکل چھڑکا ئو معاملے میں بڑی کارروائی ، ڈی ایم کے احکام پر سپر وائزر سسپینڈ

بریلی:کیمیکل چھڑکا ئو  معاملے  میں بڑی کارروائی ، ڈی ایم کے احکام پر سپر وائزر سسپینڈ

بریلی:گزشتہ دنوںبریلی میںمزدوروں پر کیمیکل کا چھڑکائو کرنے کے معاملے میں صوبائی حکومت نے بڑی کارروائی کی ہے۔ ڈی ٰ ایم کے احکام پر سٹی کمشنر  نے نگر نگم کے سپر وائزر کو سسپینڈ کر دیا ہے۔ وہیں دو دوسرے نگم کے ملازمین کے خلاف محکمائی جانچ کی کارروائی  کے احکام دیئے ہیں۔ بتا دیں کہ سیٹیلائٹ بس اڈے پر فائر بریگیڈ کی گاڑی سے مسافرین  پر کیمیکل کا سپرے کیا گیا ۔ سوڈیم ہائیڈرو کلورائیڈ کے سپرے  سے مسافرین کی آنکھوں میں جلن اور جسم کے دوسرے حصو ںپر کھجلی کی شکایت  ہو گئی ۔ 
معاملے کا ویڈیو  وائر ل ہوا تو دہلی سے لے کر ککھنئو تک ہا ہا کار مچ  گئی ۔ ویڈیو کے سوشل میڈیا میںوائر س ہونے کے بعد بریلی کے ڈیٰ ایم نے کارروائی کے احکام دیئے ۔ اس سے پہلے کانگرس جنرل سیکر ٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بھی حاد ثے کی مخالفت کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ۔ پرینکا  گاندھی نے کیمیکل چھڑکائو کو غٰیر انسانی حرکت بتاتے ہوئے یو پی حکومت سے کارروائی کی مانگ کی تھی۔
یہاں تک کی اس معاملے میں بسپا صدر مایا وتی اور سپا صدر اکھلیش یادو نے بھی ملزمین کے خلاف کارروائی کی مانگ کی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top