اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ہندوستان کو دھمکی دی ہے۔اتوار کو عمران خان نے ٹویٹ کر کے کہا کہ ' میں ہندوستان اور بین الاقوامی برادری کو واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اگر لائن آف کنٹرول (ایل او سی)کے پار ہندوستان اپنے فوجی حملے جاری رکھتا ہے تو پاکستان خاموش تماشائی بنا نہیں رہے گا۔ دراصل، پاکستان کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد ہندوستان جوابی کارروائی کرتا ہے۔اس جوابی کارروائی سے عمران خان بوکھلا گئے ہیں۔
https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1218790894679339008?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1218790897275502592&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fstory%2Fpakistan-pm-imran-khan-tweet-india-loc-1-1156084.html
ایک اور ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ ہندوستان ایل او سی کے پار مسلسل فائرنگ کرتا ہے اور مقامی لوگوں کو نشانہ بناتا ہے۔اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کو اس معاملے دخل دینے کی ضرورت ہے۔متحدہ فوجی مبصر گروپ( یو این یم او جی آئی پی )ہندوستانی سرگرمیوں پر نظر رکھے اور کشمیر کا دورہ کرے ،ہمیں ہندوستانی فوج کے فلیگ آپریشن سے ڈر لگتا ہے۔
بتادیں کہ ہندوستان کی پالیسی کبھی بھی پہلے حملہ کرنے کی نہیں رہی ہے۔ ایسے میں پاکستان کی فائرنگ کے جواب میں ہندوستانی فوج کو کارروائی کرنی پڑتی ہے۔ ہندوستان سرحد پر امن چاہتا ہے، وہیں پاکستان مسلسل سرحدی علاقوں میں فائرنگ کر رہا ہے اور بھاری مقدار میں موٹارداغ رہا ہے۔ہفتہ کو بھی پاکستان نے دو بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تھی۔ پاکستان نے چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا، فائرنگ کی اور مارٹر داغے۔