Latest News

پاکستان: ناجائز تعلق کے شک میں شوہر کا خوفناک قدم، بیوی اور 5 بچوں کا کلہاڑی سے قتل

پاکستان: ناجائز تعلق کے شک میں شوہر کا خوفناک قدم، بیوی اور 5 بچوں کا کلہاڑی سے قتل

لاہور : پاکستان کے صوبہ پنجاب میں پیر کے دن ایک شخص نے نام نہاد عزت کے نام پر اپنی بیوی اور پانچ بچوں کو کلہاڑی سے کاٹ کر قتل کر دیا۔ پولیس نے یہ جانکاری دی۔ یہ واقعہ لاہور سے تقریباً 200 کلو میٹر دور سرگودھا ضلع کے ایک گاؤں میں علی الصبح پیش آیا۔
ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق، ملزم محمد یاسین نے اپنی45 سالہ بیوی، پندرہ سالہ بیٹی اور ایک سے بارہ سال کی عمر کے چار بیٹوں کو قتل کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ اسے شک تھا کہ اس کی بیوی کا قریبی گاؤں کے ایک شخص کے ساتھ تعلق ہے۔ اسے یہ بھی شبہ تھا کہ کچھ بچے اس کے اپنے نہیں ہیں۔ یاسین کو گرفتار کر لیا گیا اور اس نے پولیس کے سامنے اپنا بیان درج کرایا۔
اس کے حوالے سے کہا گیا، جب مجھے معلوم ہوا کہ میری بیوی کا کسی اور کے ساتھ تعلق ہے اور وہ اپنے محبوب کے ساتھ بھاگنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے تو میں نے اسے اور اپنے تمام بچوں کو مارنے کا فیصلہ کیا، کیونکہ مجھے شک تھا کہ ان میں سے کچھ بچے میرے نہیں ہو سکتے۔ آدھی رات کو یاسین نے سوتے وقت اپنی بیوی اور بچوں پر کلہاڑی سے حملہ کیا اور انہیں قتل کر دیا۔
ملزم نے بتایا کہ اس نے خودکشی کرنے کی کوشش بھی کی اور اس دوران وہ زخمی ہو گیا۔ پولیس افسر نے بتایا کہ ملزم کی حالت مستحکم ہے اور اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق، پاکستان میں ہر سال نام نہاد عزت کے نام پر تقریبا ایک ہزار خواتین کو قتل کر دیا جاتا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top