Latest News

رام پور میں دیکھنے کو ملی گنگا جمنی تہذیب کی مثال ، ہندومسلمانوں  نے کھیلی پھولوں  اور رنگوں کی ہولی

رام پور میں دیکھنے کو ملی گنگا جمنی تہذیب کی مثال ، ہندومسلمانوں  نے کھیلی پھولوں  اور رنگوں کی ہولی

رام پور:جہاں ایک طرف پورے ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی کا ماحول ہے وہیں دوسری طرف رام پور میں ہندو مسلم اتحاد ملک کی گنگا جمنی تہذیب کوبیان کر کر ر ہا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ہولی ایک ایسا تہوار ہے جس میں تمام گلے شکوے بھول کر ایک دوسرے کے گلے لگتے ہیں اور اس دن دشمن بھی ایک دوسرے کے گلے مل جاتے ہیں۔

PunjabKesari

اسی احساس سے  جڑکررام پور میں ہندو مسلم نے ساتھ مل کر پھول اور گلال سے ہولی کھیلی اور ایک دوسرے کو گلے لگا کر ملک میں پھیلے فرقہ واریت کے وائرس کو ہولی کی آگ میں جلانے کا پیغام دیا۔ رام پور میں ہر سال کی طرح اس بار بھی ہندو مسلمانوں نے ایک ساتھ مل کر یہ تہوار منایا اور ملک کی سالمیت  اور ہم آہنگی کا جیتا جاگتا ثبوت دیا۔
پھولوں کی ہولی مناتے ہوئے آل انڈیا مسلم فیڈریشن کے قومی سیکرٹری فرحت علی خان نے بتایا جو ہماری بھارتی روایات ہیں، جو ہمارے باپ دادا کی طرف سے  تہوار کو منانے کی روایت ڈالی گئی ہیں ان کے باپ دادا کی روایت کو جاری رکھتے ہوئے آل انڈیا مسلم فیڈریشن، برہمن سبھا، یوگا پتنجلی کمیٹی اور دیگر تنظیموں کی طرف سے اس روایت کو جاری رکھتے ہوئے ہولی کھیلی گئی۔

PunjabKesari

انہوں نے کہا کسی بھی وائرس چاہے وہ زہر گھولنا ہو ہمارے بھائی چارے میں، ہمارے امن میں ، یا  ہماری صحت کو نقصان پہنچانے میں، ہر وائرس کو  ہولی کے رنگوں میں اور جو ہمارے یہاں  ہو لی دہن کیا جاتا ہے اس میں جلادیں گے ۔ ہم  مل جل کر رہیں گے رامپور کا یہی پیغام ہے۔
 



Comments


Scroll to Top