Latest News

کیرالہ سے سامنے آئی اتحاد کی مثال: مسجد میں ہوئی ہندوجوڑے کی شادی، وزیر اعلیٰ نے  بھی کی تعریف

کیرالہ سے سامنے آئی اتحاد کی مثال: مسجد میں ہوئی ہندوجوڑے کی شادی، وزیر اعلیٰ نے  بھی کی تعریف

نیشنل ڈیسک: مسجد میں آپ نے اذان کی آواز تو سنی ہوگی لیکن وہاں ہندو منتر پڑھے گئے ہوں یہ کبھی نہیں سنا ہوگا ۔ لیکن ایک ایسی مثال دیکھنے کو ملی ہے ، جس کو  سن آپ تھوڑے حیران ہو جائیں گے ،لیکن یہ سچ ہے۔کیرالہ  کی ایک مسجد نے سماجی ہم آہنگی کی نئی مثال پیش کی ہے۔کیرالہ کی ایک مسجد میں ہندو روایت  کے ساتھ ہندو جوڑوں کی شادی ہوئی۔ کیرالہ کے الپجھا ضلع کے کیامکلم  میں ایک عورت اپنی بیٹی کی شادی کا خرچ اٹھانے کے قابل نہیں تھی۔عورت کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے مسجد کمیٹی آگے آئی اور اس نے اس کی بیٹی کی شادی کرنے کا فیصلہ لیا۔مسجد میں عورت کی بیٹی کی شادی پورے ہندو رسم و رواج کے ساتھ ہوئی۔

PunjabKesari
مسجد کے احاطے میں دولہا -دلہن نے باقاعدہ سات پھیرے  لئے  اور ایک دوسرے کے ساتھ مقدس رشتے میں بندھے ۔مسجد کمیٹی نے شادی میں آئے مہمانوں کی دعوت کا بھی پورا انتظام کیا۔اس دعوت میں صرف شاکاہاری کھانا ہی لوگوں کھلایا گیا۔اتنا ہی نہیں مسجد کمیٹی کی جانب سے دلہن کو شادی کے تحفے کے طور پر سونے اور 2 لاکھ روپے نقد دئیے گئے۔ کیرل کے وزیر اعلیٰ پنرائی  وجین نے اس شادی کی تصویر اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے  نو شادی شدہ جوڑے کو  نیک خواہشات دیں اور لکھا کہ کیرالہ سے اتحاد کی ایک مثال، چیرولی جماعت کمیٹی نے ہندو رواج سے  آشا اور شرت کی شادی کرائی۔
 



Comments


Scroll to Top