Latest News

غدار کی زبان بول رہے ہیں وارث پٹھان :  کیشو پرساد موریہ

غدار کی زبان بول رہے ہیں وارث پٹھان :  کیشو پرساد موریہ

وارانسی :اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین( اے آئی ایم آئی ایم )کے قومی ترجمان وارث پٹھان کی اشتعال انگیز تقریر کی مذمت کرتے ہوئے مہاشوراتری  پر بنارس پہنچے اترپردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ پٹھان غدار  وطن کی زبان بول رہے ہیں۔ ان کا بیان ملک کو خانہ جنگی میں جھونکنے والا ہے۔ایسے لیڈروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہئے۔
بتا دیں کہ وارث پٹھان نے گزشتہ 15 فروری کو  سی اے اے  مخالف ایک اجلاس میں اشتعال انگیز تقریر کی تھی جس میں 15 کروڑ لوگوں کے 100 کروڑ پر بھاری پڑنے کی بات کہی تھی۔ ان کے اس بیان کو لے کر چاروں جانب سے مذمت ہو رہی ہے۔
مہاشوراتر ی فیسٹیول میں شامل ہونے بنارس آئے موریہ نے کہا کہ وارث پٹھان جیسے لوگوں کی ایسی زبان ملک قبول نہیں کر سکتا۔ عوامی جلسوں میں اس طرح کی بیان بازی سے ان ذہنیت اجاگر ہوتی ہے۔ یوگی کے اسمبلی میں تقریر کے انداز و دیگر مسائل پر گھیرنے کے مسئلہ پر نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مخالف پارٹی مایوس ہیں اس لئے حکومت کے ہر فیصلے کی مخالفت کر رہے ہیں ۔ان پرتبصرہ کر رہے ہیں۔
نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مخالفین کو معاشرے میں کہیں جگہ نہیں مل رہی ہے۔حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے اکھلیش یادو کا 2022 کا خواب بھی روز چکنا  چور ہوتا ہے۔ 
 



Comments


Scroll to Top