Latest News

افغانستان : شدید برفباری اور بارش کا قہر ، 61 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی

افغانستان : شدید برفباری اور بارش کا قہر ، 61 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی

کابل: افغانستان میں گزشتہ تین دنوں سے جاری شدید برفباری اور بارش کے باعث پورے ملک میں 60 سے زائد افراد ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔ ملک کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔
اس دوران معاشی طور پر کمزور ملک میں حکام سڑکیں کھولنے اور کٹے ہوئے دیہات تک پہنچنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان یوسف حماد نے بتایا کہ افغانستان کے 34 صوبوں میں سے 15 صوبوں میں 61 افراد ہلاک اور 110 افراد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ 458 گھر مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو گئے ہیں اور سینکڑوں جانور بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
افغانستان شدید موسمی واقعات کے حوالے سے انتہائی حساس ہے، جہاں برفباری اور شدید بارش کے باعث اچانک آنے والے سیلاب میں اکثر بڑی تعداد میں لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ سال 2024 میں موسم بہار کے دوران آنے والے اچانک سیلاب میں 300 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
 



Comments


Scroll to Top