Latest News

دہلی بنی گیس چیمبر: آلودگی سے بچنے کے لئے وزیر صحت نے دیا عجیب مشورہ، ہوگئے ٹرول

دہلی بنی گیس چیمبر: آلودگی سے بچنے کے لئے وزیر صحت نے دیا عجیب مشورہ، ہوگئے ٹرول

نئی دہلی: دہلی این سی آر میں آلودگی نے سارے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔  سانس لینا دشوار ہو چکا ہے ۔ عام لوگ زہریلی ہوا کے سامنے بے بس نظر آرہے ہیں۔ دہلی اوراس کے آس پاس  کے علاقوں میں بارش ہونے کے  باوجود بھی آلود گی خطر ناک سطح پر بنی ہو ئی ہے ۔جہاں ایک طرف آلودگی کو کنٹرول کر نے کے طور طریقوں پر بحث ہو رہی ہے  ، وہیں دوسری جانب اس پر مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے عوام کو آلودگی سے بچنے کے لئے کچھ ٹپس دئیے ہیں۔

PunjabKesari
ڈاکٹر ہرش وردھن نے لوگوں کو گاجر کھانے کی صلاح دی ہے۔انہوں نے  ٹویٹر پر لکھا  کہ' گاجر کھانے سے جسم کو وٹامن اے، پوٹیشیم اور اینٹی آکسڈینٹ ملتے ہیں، جو بھارت میں  ستوندھی (اندھے پن ) سے بچاتے ہیں۔بھارت میں یہ بیماری عام طور بڑی تعداد میں دیکھنے کو ملتی ہے۔گاجر  آلودگی سے ہونے والی بیماریوںسے بھی  لڑنے میں مدد کرتا ہے''۔ وزیر صحت نے یہ ٹویٹ 'صحیح کھانا ، بہتر زندگی 'مہم کی تشہیر میں کیا ہے۔

PunjabKesari
ہر ش وردھن کی یہ رائے لوگوں کو پسند نہیں آئی  اور انہیں ٹرول کرنا شروع کر دیا ۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے  لکھا کہ  حکومت کو صلاح دینے کی بجائے  اس مسئلہ کا حل نکالنا چاہئے ۔
بتادیں کہ دہلی میں  بہت خطرنا ک آلودگی ہے۔اتوار کو آلودگی کی سطح  تین ساجل کی سب سے اونچی سطح پر  پہنچ گئی ہے۔شام 7 بجے   اے کیو آئی ( ایئر کوالٹی انڈیکس) 490 تھا  جو انتہائی خطرنا ک زمرے میں آتا ہے۔  
 



Comments


Scroll to Top