National News

جب مکہ-  مدینہ کی طرف پیر کرکے لیٹ گئے تھے گورونانک جی، پھر ہوا کچھ ایسا

جب مکہ-  مدینہ کی طرف پیر کرکے لیٹ گئے تھے گورونانک جی، پھر ہوا کچھ ایسا

گورو نانک دیو  جی کے 550 ویں یوم پیدائش منانے کی تیاریاں زورں پر ہیں۔ملک کے تمام چھوٹے بڑے گوردواروں میں گورو نانک کی جینتی پورے  جوش و عقیدت کے ساتھ منائی جائے گی۔کیا آپ جانتے ہیں گورو نانک کی زندگی کے واقعات میں ان کے مکہ مدینہ  کے سفر کا بھی ذکر ملتا ہے۔اس سفر کے دوران نانک صاحب سے منسلک واقعہ نے اسلام مذہب کے  پیروکاروں کو بڑی تعلیم دی تھی۔

PunjabKesari
گورو نانک دیو نے اپنے شاگرد مردانا کے ساتھ قریب 28 سالوں میں دو بر صغیر  میں پانچ اہم  مقامات کاپیدل  سفر کیا تھا ، جنہیں' اداسی 'کہا جاتا ہے۔ان 28 ہزار کلومیٹر طویل دورے میں گورو نانک نے قریب 60 شہروں کا سفر کیا۔
اپنی چوتھی' اداسی 'میں گورو نانک نے مکہ کا سفر کیا۔وہ حاجی کا لباس پہن کر اپنے شاگردوں کے ساتھ مکہ پہنچ گئے۔کئی ہندو، جین اور بدھ مت کے بہت سے  مقدس مقاما ت کا دورہ کرنے کے بعد نانک نے مکہ کا سفر کیا تھا۔گورو نانک کے مکہ سفر کی تفصیلات کئی گرنتھوں اور تاریخی کتابوں میں ملتا ہے۔ 

PunjabKesari
'بابا نانک شاہ فقیر'میں حاجی تاج الدین نقشبندی نے لکھا ہے کہ' وہ گورو نانک سے حج سفر کے دوران ایران میں ملے تھے ۔ زین العابدین  کی لکھی کتاب 'تاریخ عرب خواجہ' میں بھی  گو رو نانک کے مکہ سفر کا ذکر کیا  گیا ہے۔
ہسٹری آف پنجاب، ہسٹری آف سکھ، واربھائی گورداس اور سو ساکھی، جنم ساکھی میں بھی نانک کے مکہ سفر کا ذکر کیا گیا ہے۔گرو نانک جی کے ایک شاگرد کا نام مردانا تھا۔وہ مسلم تھا۔مردانا نے گورو نانک سے کہا کہ اس کو مکہ  جانا ہے کیونکہ ایسا مانا جاتا ہے کہ جب تک ایک مسلمان مکہ نہیں جاتا اس وقت تک وہ سچا مسلمان نہیں کہلاتا ہے۔

PunjabKesari
گورو نانک نے یہ بات سنی تو وہ اس کو ساتھ لے کر مکہ کے لئے نکلے۔گورو جی مکہ پہنچے تو وہ تھک گئے تھے اور وہاں پر حاجیوں کے لئے ایک آرام گاہ بنی ہوئی تھی ، جس میںگورو جی مکہ کی طرف پاؤں کرکے لیٹ گئے۔حاجیوں کی خدمت کرنے والا خادم   یہ دیکھ کر بہت غصہ ہوا اور گورو جی سے بولا کیا آپ کو دکھتا نہیں ہے کہ تم مکہ مدینہ کی طرف پاؤں کرکے لیٹے ہو۔ گورو نانک نے کہا کہ وہ بہت تھکا ہوئے ہیں اور آرام کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے خادم سے  کہا کہ جس طرف خدا نہ ہو اسی طرف ان کے پاؤں کر دے۔

PunjabKesari
تب خادم کوگورو نانک کی بات سمجھ میں آ گئی کہ خدا صرف ایک سمت میں نہیں بلکہ ہر سمت میں ہے۔اس کے بعد خادم کوگورو نانک نے سمجھایا کہ اچھے اعمال کرو اور خدا کو یاد کرو، یہی سچا صدقہ ہے۔



Comments


Scroll to Top