National News

گجرات فسادات: نانا وتی نے وزیر اعظم  مودی کو دی کلین چٹ

گجرات فسادات: نانا وتی نے وزیر اعظم  مودی کو دی کلین چٹ

گاندھی نگر: گجرات میں 2002 کے فسادات پر ناناوتی کمیشن کی رپورٹ بدھ کو یہاں ریاستی اسمبلی میں پیش کی گئی۔ رپورٹ میں کمیشن نے اس وقت کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی کو کلین چٹ دی ہے۔ ساتھ ہی کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ اس وقت وزیر ہرین پنڈیا، بھرت باروٹ اور اشوک بھٹ کی کسی بھی طرح کا کردار صاف نہیں ہوتا ہے۔

PunjabKesari

رپورٹ میں اربی شری کمار، راہل شرما اور سنجیو بھٹ کے کردار پر سوال کھڑے کئے گئے ہیں۔ ریاست کے وزیر داخلہ پردیپ سنگھ  جڈیجہ نے ایوان میں رپورٹ پیش کی۔اس رپورٹ کو اس وقت  کی حکومت کو سونپے جانے کے پانچ سال بعد ایوان میں پیش کیا گیا ہے۔
ریٹائرڈ جج جی ٹی ناناوتی اور اکشے مہتا نے 2002 فسادات پر اپنی حتمی رپورٹ 2014 میں ریاست کی سابق وزیر اعلیٰ آندی بین پٹیل کو سونپی تھی۔ ان فسادات میں 1000 سے زیادہ لوگ مارے گئے تھے ، جن میں سے زیادہ تر اقلیتی کمیونٹی کے تھے ۔

PunjabKesari

سال 2002 میں ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ نریندر مودی نے فسادات کی تحقیقات کے لئے کمیشن قائم کیا تھا۔یہ فسادات گودھرا ریلوے  سٹیشن کے قریب سابرمتی ایکسپریس ٹرین کی دو بوگیوں میں آگ لگائے جانے کے بعد بھڑکے تھے جس میں59  کارسیوک ہلاک ہو گئے تھے۔
 



Comments


Scroll to Top