Latest News

شیئر بازار میں زبردست تیزی ،سینسیکس نے لگائی 700عدد کی چھلانگ، نفٹی میں 213عدد کا اضافہ

شیئر بازار میں زبردست تیزی ،سینسیکس نے لگائی 700عدد کی چھلانگ، نفٹی میں 213عدد کا اضافہ

بزنس ڈیسک:گزشتہ ہفتے زبردست گراوٹ کے بعد سوموار کو شیئر بازار میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی ۔ہفتے کے پہلے کاروباری دن شیئر بازار اچھال کے ساتھ کھلا ۔بامبے سٹاک ایکسچینج کا بڑا انڈیکس سینسیکس 704.47عدد یعنی 1.84فیصدی  کے اضافے کے بعد39,001.76 پر کھلا ۔جبکہ نیشنل سٹاک ایکسچینج کا نفٹی 213.70عدد یعنی 1.91فیصدی کے اضافے کے بعد 11,415.45کی سطح پر کھلا۔
بڑے شیئروں کا حال:
سینسیکس میں شامل Tech Mahindra,kotak Mahindra  Bankاور مہندرا اینڈ مہندرا میںگراوٹ دیکھی گئی ۔ تو وہی آئی سی آٰ ئی سی آئی بنک،ویدانتا لمیٹیڈ ،بی پی سی ایل ، جے ایس ڈبلیو سٹیل ،بجاج فائنانس ،ٹاٹا موٹرس ،ایس بی آئی ،ایس ٹی پی سی اور کول انڈیا ہرے نشانے پر کھلے ۔
لال نشان پر بند ہوا تھا بازار 
جمعہ کو ممبئی شیئر بازار کے سینسیکس نے اپنے اتہاس کی دوسری سب  سے بڑی گراوٹ درج کی تھی ۔ سینسیکس 1,448.37 عدد یعنی 3.64فیصدی کی گراوٹ کے بعد 38,297.29کی سطح پر بند ہوا تھا ۔ وہی نفٹی 414.10عدد یعنی 3.56فیصدی کی گراوٹ کے بعد 11,219.20 کی سطح پر بند ہوا تھا۔2008کے عالمی مالیاتی بحران کے بعد گزشتہ ہفتہ شیئر بازاروں کے لئے سب سے  خراب رہا ہے ۔تجزیہ کاروں نے کہا کہ سرمایہ کار کورونا وائرس کے اثر کا جائزہ لینے میں لگے ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس سے متعلق واقعات بازار کی سمت کا فیصلہ کریں گے
رواں مالی سال اکتوبر ،دسمبر 2019کی تیسری سہ ماہی کے جی ڈی پی کی شرح نمو کے اعداد و شمار جمعہ کو آئے ہیں۔تیسری سہ ماہی کی شرح نمو گھٹ کر 4.7فیصد پر آگئی ہے جو اس کی قریب سات سالوں میں نچلی سطح ہے ۔ آنے والے ہفتے کوشیئر بازار جی ڈی پی کے اعداد و شمار پر بھی ردعمل دیں گے۔سیمکو سکیورٹیز اینڈ سٹاک نوٹ کے چیف ایگزیکٹو افسر جمیت مودی نے کہا کہ آنے والے ہفتے  سرمایہ کاروں کی نظریں ایس بی آئی کاڈرس کے آئی پی او اور رائٹس کی سیل آفر (او ایف ایس )پر ہوگی ۔انہوںنے کہا کہ ان کے نتائج کچھ بھی رہے ،بازار کی سمت بنیادی طور پر وائرس اور عالمی تاثرات کی بنیادپر طے ہوگی۔
 



Comments


Scroll to Top