Latest News

سی اے اے پر شاہین باغ مظاہرین سے بات چیت کے لئے حکومت تیار، تمام خدشات دور کرے گی: روی شنکر

سی اے اے پر شاہین باغ مظاہرین سے بات چیت کے لئے حکومت  تیار، تمام خدشات دور کرے گی: روی شنکر

نئی دہلی: شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے ) کو لے کر مودی حکومت نے بڑا اعلان کیا ہے۔ مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے ہفتے کی صبح ٹویٹ کر اس بات کے اشارے دئیے  ہیں کہ شاہین باغ پر بیٹھے مظاہرین سے سی اے اے پر بات چیت کو لے کر تیار ہیں۔روی شنکر پرساد کا کہنا ہے کہ حکومت لوگوں سے بات کرنے کے لئے تیار ہے۔سی اے اے پر ان کا ہر اندیشہ دور کرنے کو تیار ہے لیکن انہیں اس کے لئے منظم ماحول بنانا ہو گا۔

PunjabKesari
بتا دیں کہ گزشتہ تقریباً 50 دنوں سے دہلی کے شاہین باغ پر  سی اے اے کو لے کر مظاہرین دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ اس سے عام لوگوں کو خاصی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جمعہ کو الیکشن کمیشن کی ٹیم نے شاہین باغ کا دورہ کیا تھا۔ اس دوران ٹیم نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ یہاں 8 فروری کو پر امن طریقے سے الیکشن کرایا جا سکتا ہے یا نہیں۔
 دلی کے چیف الیکٹورل آفیسر رنبیر سنگھ نے اے این آئی سے بات چیت میں کہا کہ وہ شاہین باغ میں الیکشن کے پہلے کی تیاریوں کا جائزہ لینے آئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اس علاقے میں پانچ بولنگ بوتھ ہیں جہاں ووٹروں کو آنے اور جانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔ میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے مقامی لوگوں سے ووٹ دینے کی اپیل کی۔
 



Comments


Scroll to Top