Latest News

جب حکومت گلوکار عدنان سمیع کو پدم شری دے سکتی ہے تو پاکستانی مسلمانوں کو شہریت کیوں نہیں: مایا وتی

جب حکومت گلوکار عدنان سمیع کو پدم شری دے سکتی ہے تو پاکستانی مسلمانوں کو شہریت کیوں نہیں: مایا وتی

لکھنؤ: بی ایس پی صدر مایاوتی نے  شہریت  ترمیمی قانون( سی اے اے )میں پاکستان کے استحصال کا شکار اقلیتوں کے ساتھ مسلمانوں کو بھی شہریت دینے کی پیروی کرتے ہوئے اس معاملے میں حکومت کے فیصلے پر پر سوالیہ نشان  لگایا ہے۔  مایاوتی نے منگل کو ٹویٹ کر کہا کہ ' پاکستانی نژاد گلوکار عدنان سمیع کو جب بی جے پی حکومت شہریت اور پدم شری سے بھی نواز سکتی ہے تو پھر ظلم وزیادتی کے شکار پاکستانی مسلمانوں کو وہاں کے ہندو، سکھ، عیسائی وغیرہ کی طرح یہاں سی اے اے  کے تحت پناہ کیوں نہیں دے سکتی ہے۔

PunjabKesari
انہوں نے سی اے اے  پر حکومت سے نظر ثانی کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ  اسی لئے  مرکز  سی اے اے  پر نظر ثانی کرے تو بہتر ہو گا۔ قابل ذکر ہے کہ پارلیمنٹ کے گزشتہ سرمائی اجلاس میں منظور کئے گئے  سی اے اے  میں پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان میں مذہبی تشدد کی وجہ ہندوستان آئے ہندو سمیت دیگر اقلیتی فرقوں کے پناہ گزینوں کو ہندوستانی شہریت دینے کا قانون  ہے ۔اس قانون میں مسلمانوں کو شامل نہیں کئے جانے کی اپوزیشن پارٹی مخالفت کرتے ہوئے  حکومت سے  سی اے اے  کو واپس لینے کی مانگ کر رہے ہیں ہے۔
 



Comments


Scroll to Top