Latest News

گرین لینڈ پر ٹرمپ کی ٹیرف دھمکی سے مارکیٹ میں ہلچل : سونے اورچاندی کی قیمتوں نے توڑے تمام ریکارڈ

گرین لینڈ پر ٹرمپ کی ٹیرف دھمکی سے مارکیٹ میں ہلچل : سونے اورچاندی کی قیمتوں نے توڑے تمام ریکارڈ

 نیشنل ڈیسک: عالمی منڈی میں آج قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں شدید اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ سونا اور چاندی کی قیمتیں اپنی اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ اس اچانک آئی تیزی کی سب سے بڑی وجہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی وہ وارننگ ہے، جس میں انہوں نے یورپی ممالک پر بھاری ٹیکس (ٹیرف)لگانے کی بات کہی ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جب تک امریکہ کو گرین لینڈ خریدنے کی اجازت نہیں ملتی، تب تک وہ اپنی سخت تجارتی پالیسیاں جاری رکھیں گے۔
اس سیاسی کشیدگی کے سبب دنیا بھر کے سرمایہ کار شیئر مارکیٹ سے اپنا پیسہ نکال کر سونے میں لگا رہے ہیں، کیونکہ بحران کے وقت سونا سب سے محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق، بین الاقوامی منڈی میں سونا تقریبا 4,670 ڈالر اور چاندی 93.85 ڈالر فی اونس کے پار پہنچ گئی ہے۔ ماہرین کا تو یہاں تک ماننا ہے کہ اگر حالات ایسے ہی رہے، تو مستقبل میں سونا ڈیڑھ لاکھ روپے اور چاندی ساڑھے تین لاکھ روپے فی کلو تک پہنچ سکتی ہے۔
قیمتوں میں اس اضافے کے پیچھے صرف سیاست ہی نہیں بلکہ اقتصادی وجوہات بھی ہیں۔ ٹرمپ کے بیانات سے امریکی ڈالر اور شیئر مارکیٹ میں کمی آئی ہے، جس سے سرمایہ کاروں کا رجحان محفوظ اثاثوں کی طرف بڑھا ہے۔ اس کے علاوہ، چاندی کی طلب نئی ٹیکنالوجیز میں تیزی سے بڑھ رہی ہے، لیکن زمین سے چاندی نکالنے (مائننگ)کی رفتار کم ہے۔ طلب اور رسد کے درمیان اسی فرق نے چاندی کی قیمتوں میں آگ لگا دی ہے۔  ہندوستان  جیسے ممالک میں بلند قیمتوں کی وجہ سے فی الحال عام لوگوں نے خریداری کم کر دی ہے، جس سے ریٹیل مارکیٹ پر اثر پڑ رہا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top