ٹورنٹو: کینیڈا میں اس وقت ڈاکٹروں کی شدید کمی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق وہاں صرف 37 فیصد مریضوں کو ہی 24 گھنٹوں کے اندر ایمرجنسی اپائنٹمنٹ مل پا رہی ہے۔ حال ہی میں علاج میں تاخیر کے سبب ایک بھارتی نڑاد شخص کی موت کا معاملہ بھی کافی سرخیوں میں رہا تھا، جس کے بعد حکومت نے میڈیکل خدمات کو بہتر بنانے کے لیے بھارتی ڈاکٹروں کے لیے دروازے کھول دیے ہیں۔ دراصل کینیڈا نے بھارتی ڈاکٹروں کو بڑا آفر دیتے ہوئے ایکسپریس ویزا انٹری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اسکیم کے پہلے مرحلے میں 6 ہزار بھارتی ڈاکٹروں کو کینیڈا میں داخلہ ملے گا۔ پہلے مرحلے میں وفاقی سروسز کے لیے ایک ہزار اور صوبائی حکومتوں کے لیے قریب پانچ ہزار ڈاکٹروں کو ویزا جاری کرنے کی منصوبہ بندی ہے، جو اس مہینے کے آخر تک لاگو ہو سکتی ہے۔
نوجوان ڈاکٹروں کی نکلے گی لاٹری۔
یہ ایک پوائنٹ بیسڈ سلیکشن اسکیم ہے، جس میں درخواست گزار کی عمر، تعلیم اور تجربے کی بنیاد پر انتخاب کیا جاتا ہے۔ کینیڈا حکومت کا ماننا ہے کہ نوجوان ڈاکٹروں کو اس کا سب سے زیادہ فائدہ ملے گا کیونکہ وہ طویل عرصے تک ملک کے لیے اثاثہ بن کر کام کر سکیں گے۔ ایکسپریس انٹری کے ذریعے جانے والے ڈاکٹروں کے لیے پرماننٹ ریزیڈنسی حاصل کرنے کے مواقع بڑھ جائیں گے۔ پانچ سال کینیڈا میں رہنے کے بعد وہ وہاں کی شہریت کے لیے بھی آسانی سے درخواست دے سکیں گے۔