Latest News

شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کا جلوہ تیسرے روز بھی جاری، 160 کروڑ  روپئے کی کمائی کی

شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کا جلوہ تیسرے روز بھی جاری، 160 کروڑ  روپئے کی کمائی کی

ممبئی:  بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے 160 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کر لی ہے۔یش راج بینر تلے سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم پٹھان میں شاہ رخ خان، دیپیکا پاڈوکون اور جان ابراہم مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔فلم پٹھان 25 جنوری کو ریلیز  ہوچکی ہے۔ 
فلم پٹھان کے ذریعہ چار سال بعد شاہ رخ  نے شاندار واپسی کی ہے جسے ناظرین کافی پسند کررہے ہیں۔  شاہ رخ خان کی فلم پٹھان ایک کے بعد ایک ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ فلم پٹھان باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے۔ پٹھان نے تین دنوں میں 160 کروڑ سے زیادہ  کی کمائی کرلی ہے۔
خان کی فلم پٹھان نے تیسرے دن کی کمائی کے ساتھ ساؤتھ اسٹار یش کی فلم کے جی ایف چیپٹر ٹو کے کلیکشن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ فلم دنیا بھر میں 300 کروڑ کے کلب میں شامل ہونے کی تیاری کرتی نظر آرہی ہے۔
پہلے دن 57 کروڑ، دوسرے دن 70.50 کروڑ اور تیسرے دن 36 کروڑ، جسے ملاکر پٹھان نے پورے ہندوستان میں کل 163.50 کروڑ  روپئے کی کمائی کرلی ہے ۔ دوسری طرف اگر ہم دنیا بھر میں ہونے والی کمائی کی بات کریں تو 280 سے 290 کروڑ کا ہندسہ سامنے آیا ہے۔



Comments


Scroll to Top