National News

مشہور ہالی وڈ اداکار اور ان کی بیوی کا چھرا گھونپ کر قتل ، بیٹا گرفتار

مشہور ہالی وڈ اداکار اور ان کی بیوی کا چھرا گھونپ کر قتل ، بیٹا گرفتار

لاس اینجلس: ہالی وڈ کے معروف فلم ساز اور اداکار راب رینر اور ان کی اہلیہ، مشیل سنگر رینر، لاس اینجلس میں واقع اپنے گھر میں مردہ پائے گئے ہیں۔' پیپل ' میگزین نے کئی ذرائع کے حوالے سے یہ  جانکاری دی ہے۔ لاس اینجلس فائر ڈیپارٹمنٹ نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ فائر فائٹروں نے رینر کے گھر سے دو افراد کی لاشیں ملنے کی  جانکاری  دی۔
ٹی ایم زیڈ پورٹل کے مطابق، دونوں متاثرین کے جسم پر چھرا گھونپنے کے نشانات پائے گئے جو گہرے کٹے ہوئے تھے۔ میگزین کے ذرائع کے مطابق، اس قتل کے معاملے میں جوڑے کے بیٹے نک رینر کو مرکزی مشتبہ مانا جا رہا ہے، جس کی منشیات کے غلط استعمال کی ایک طویل تاریخ رہی ہے۔
پولیس نے فی الحال ان الزامات کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی ہے، لیکن نک رینر سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ راب رینر نے 1960 کی دہائی میں اپنے اداکاری کے کیریئر کا آغاز کیا اور بعد میں ایک ہدایت کار کے طور پر اثر انگیز شناخت بنائی ۔ ان کی سب سے مشہور فلموں میں ' دی بکیٹ  لسٹ'(   2007 ) اور' اے فیو گڈ مین' (1992 ) شامل ہیں۔
اس کے علاوہ، انہوں نے 2013 میں ' دی وُلف آف وال اسٹریٹ ' میں مرکزی کردار کے والد کا کردار بھی ادا کیا تھا۔ ان کی دیگر ناقدین کی جانب سے سراہی گئی فلموں میں ' اسٹینڈ بائی می'،  'دی پرنسس برائیڈ' ،  'وین ہیری میٹ سیلی' ، اور' مزری' شامل ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top