National News

دہلی ہوائی اڈے پر 126 پروازیں منسوخ

دہلی ہوائی اڈے پر 126 پروازیں منسوخ

نئی دہلی:دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر منگل کی صبح 126 پروازیں منسوخ رہیں۔
ہوائی اڈے کے افسران کے مطابق دوپہر 12 بجے تک دہلی سے روانہ ہونے والی 49 گھریلو پروازیں اور دہلی آنے والی 77 پروازیں منسوخ ہو چکی تھیں۔ اگرچہ آج پیر کے مقابلے میں گھنا کہرا نہیں تھا، لیکن پیر کے روز ہوئی تاخیر اور منسوخ پروازوں کا اثر آج کی پروازوں پر بھی نظر آیا۔ اس کے علاوہ آج کی کم حدِ بصارت کا بھی کچھ اثر رہا۔
پیر کے روز مجموعی طور پر 228 پروازیں منسوخ ہوئی تھیں، جن میں 131 روانگی والی اور 97 آمد والی پروازیں شامل تھیں۔ اس کے علاوہ پانچ پروازوں کو دوسرے شہروں کی طرف موڑنا پڑا تھا۔
دہلی ایئرپورٹ کی جانب سے دوپہر کے وقت سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ میں بتایا گیا کہ اب پروازوں کا آپریشن بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے، تاہم صبح کی تاخیر کا کچھ اثر آگے بھی محسوس کیا جا سکتا ہے۔ مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی پرواز کی درست صورتحال جاننے کے لیے متعلقہ ایئر لائن سے رابطہ کریں۔
اس سے قبل صبح کی پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ پروازوں کے آپریشن میں مسلسل بہتری آ رہی ہے، تاہم روانہ ہونے والی اور یہاں آنے والی کچھ پروازوں میں خلل پڑ سکتا ہے۔



Comments


Scroll to Top