نئی دہلی: عوامی شعبے کے اداروں کی اعلیٰ تنظیم 'اسٹینڈنگ کانفرنس آف پبلک انٹرپرائزز' (اسکوپ) نے امپلائز پروویڈنٹ فنڈ (ای پی ایف) سے رقم نکالنے اور دیگر قواعد میں اصلاحات کو ملازمین کے حقوق کے تحفظ اور بااختیار بنانے کی جانب ایک تاریخی قدم قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے رقم نکالنے کا عمل آسان، تیز اور شفاف ہو جائے گا۔
اسکوپ نے کہا ہے کہ ای پی ایف او نظام میں اصلاحات اور 13 پیچیدہ ضوابط کو تین آسان زمروں میں تقسیم کرنے کا وزارت محنت و روزگار کے اقدام قابل تعریف ہیں۔ تنظیم نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "تیرہ پیچیدہ ضوابط کو تین آسان زمروں میں شامل کرنے والی یہ اصلاحات تیز، سادہ اور زیادہ شفاف رقم نکالنے کے عمل کو یقینی بناتی ہیں۔
اسکوپ کا کہنا ہے کہ رقم نکالنے کے لیے کم از کم اہل ملازمت کی مدت کو سات سال سے گھٹا کر ایک سال کر دینا اور ملازمین کو بغیر کسی دستاویز کے کسی بھی وقت رقم کا 75 فیصد تک نکالنے کی اجازت دینا اور مخصوص حالات میں مکمل رقم نکالنے کی سہولت دینا، ای پی ایف کے حصہ دار ملازمین کو بااختیار بنانے کی سمت ایک تاریخی قدم ہے۔ اسکوپ کا کہنا ہے کہ ای پی ایف او میں رجسٹرڈ ملازمین اور کارکنوں کے لیے اس سے عملی طریقہ کار میں آسانی پیدا ہوگی۔