Latest News

یہاں کوئی کسی کا نہیں ۔۔۔ عمران ہاشمی نے بالی وڈ میں پھیلی نگیٹویٹی پر کی بات، کہا- ایک دوسرے کو نیچے کھینچنے کی کوشش۔۔۔

یہاں کوئی کسی کا نہیں ۔۔۔ عمران ہاشمی نے بالی وڈ میں پھیلی نگیٹویٹی پر کی بات، کہا- ایک دوسرے کو نیچے کھینچنے کی کوشش۔۔۔

ممبئی:   عمران ہاشمی ان دنوں اپنی آنے والی فلم  'گراؤنڈ زیرو'  کو لے کر سرخیوں  میں ہیں۔ ریلیز سے قبل اداکار میڈیا کو کئی انٹرویو دے رہے ہیں۔ دریں اثنا حال ہی میں ایک انٹرویو میں انہوں نے فلم انڈسٹری میں پھیلی نگیٹویٹی (منفییت ) پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ بالی وڈ میں حمایت اور اتحاد کا فقدان ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہاں بہت سے لوگ ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتے ہیں اور دوسروں کی کامیابی کو اہمیت نہیں دی جاتی۔


سدھارتھ کنن نے ایک انٹرویو میں کہا کہ کبھی کبھی ہم سنتے ہیں کہ انڈسٹری ایک  نہیں ہے۔ لوگ ایک دوسرے کو نیچے  کھینچنے کی کوشش کرتے ہیں؟ اس کے جواب میں عمران ہاشمی نے کہا کہ جی بالکل ایسا ہی ہے۔ میں نے بھی یہ محسوس کیا ہے۔ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ کون کرتا ہے۔ وہ یہ کیسے کرتا ہے یا اس کی جوڑ توڑ کی تکنیکیں کیا ہیں، لیکن یہ ضرور ہے کہ ایسا ہوتا ہے۔ اس صنعت میں کچھ لوگ بہت بری سوچ رکھتے ہیں۔ ان کی باتوں سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ کوئی بھی دوسرے کی کامیابی پر واقعی خوش نہیں ہوتا۔


عمران نے کہا کہ کسی کی فلم ہٹ ہو جائے تو لوگ کہتے ہیں کہ یہ اعداد و شمار جعلی ہیں۔ آج کل، قابل اعتماد ڈیٹا کا بھی مسئلہ ہے۔ لوگ واقعی کسی کی کامیابی سے خوش نہیں ہوتے۔ مجھے سمجھ نہیں آتی کیوں۔  آپ دوسروں کی کامیابی یا ناکامی پر اتنی توجہ کیوں دیتے ہیں؟ اپنے کام پر توجہ دیں۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کی فلمیں نہیں چل رہی ہیں، کیونکہ آپ دوسروں کی طرف بہت زیادہ دیکھ رہے ہیں۔
فلم 25 اپریل کو ریلیز ہوگی
عمران ہاشمی کی آنے والی فلم 'گرانڈ زیرو' کی بات کریں تو یہ 25 اپریل کو ریلیز ہو رہی ہے۔ اس فلم میں عمران خان بی ایس ایف افسر نریندر ناتھ دھر دوبے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔



Comments


Scroll to Top