Latest News

عمران خان کا جیل سے بغاوت کا کھلا اعلان- جیل کی اندھیری کوٹھری منظور، لیکن غلامی نہیں

عمران خان کا جیل سے بغاوت کا کھلا اعلان- جیل کی اندھیری کوٹھری منظور، لیکن غلامی نہیں

اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ غلامی قبول کرنے کے بجائے جیل کی تاریک کوٹھری میں رہنا پسند کریں گے۔ خان نے اپنی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے کارکنوں سے عاشورہ کے بعد موجودہ حکومت کے خلاف بغاوت کرنے کی اپیل کی۔ عاشورہ محرم کا 10واں دن ہے، جس میں نواسہ رسول امام حسین کی شہادت کا سوگ منایا جاتا ہے۔ اس سال یہ دن 6 جولائی کو ہے۔
خان نے منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'X' پر پوسٹ کیا کہ میں پوری قوم، خاص طور پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اور حامیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ عاشورہ کے بعد اس ظالمانہ نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ خان نے کہا کہ میں غلامی قبول کرنے کے بجائے جیل کی تاریک کوٹھری میں رہنا پسند کروں گا۔خان کئی مقدمات میں تقریبا دو سال سے جیل میں ہیں۔ خان نے کہا کہ ان کی آواز کو ہر ممکن طریقے سے دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
آرمی چیف عاصم منیر پر تبصرہ کرتے ہوئے خان نے کہا کہ جب کوئی تاناشاہ  اقتدار میں آتا ہے تو اسے عوام کے ووٹوں کی ضرورت نہیں ہوتی، وہ وحشیانہ طاقت سے حکومت کرتا ہے۔ خان نے ملک میں عدلیہ کو ایگزیکٹو کا ذیلی شعبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عدالتیں ایسے ججوں سے بھری پڑی ہیں جو کسی کے  چہیتے  ہیں جبکہ آزاد ججوں کو بے اختیار کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف مارشل لا کے تحت ہوتا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top