Latest News

ملک بھر میں دکھا وزیر اعظم  مودی کی درخواست کا اثر ، وزیر اعلیٰ یوگی نے بھی جلائے چراغ

ملک بھر میں دکھا وزیر اعظم  مودی کی درخواست کا اثر ، وزیر اعلیٰ یوگی نے بھی جلائے چراغ

لکھنئو:وزیر اعظم نریندر مودی کی درخواست 9بجے 9منٹ کا اثر اتوار کو ملک بھر میں دیکھنے کو ملا ۔ ملک کے کونے کونے میں لوگوں نے کوروناکے خلاف ایک ساتھ دیئے جلائے ۔ خود وزیراعظم مودی نے بھی اپنی رہائش گاہ   پر چراغ جلائے۔ اتر پردیش  کے وزیراعلی ٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی اس معاملے میں پیچھے نہیں ہٹے۔ انہوں نے بھی چراغ جلا کر لوگوں کا ساتھ دیا اور کورونا کے خلاف لڑائی میںیکجہتی دکھائی ۔
عام سے لے کر خاص  تک اس مہم میں ہو اشامل 
اس دوران عام سے لے کر خاص تک پی ایم کی مہم میںشامل ہوئے۔ پی ایم مودی اور خود ان کی ماں نے بھی دیئے جلائے ۔ اس کے علاوہ ملک بھر  سے کئی تصویریں  آئیں،۔ نائب صدر ایم وینکیا نائڈو  ، وزیر داخلہ امت شاہ ، لوک سبھا صدر اوم برلا، بی جے پی صدر  جے پی نڈا ، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، تیلنگانہ کے سی ایم  کے سی آر ، یوگ گورو بابا رام دیو ، مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ  دھن کھڑ  ، یو پی کے وزیر اعلیٰ یوگی  آدتیہ ناتھ اور پی ایم مودی کی ماں نے بھی دیئے جلا کر کورونا کے خلاف  یکجہتی  دکھاتے ہوئے نظر آئے۔ اس دوران ملک کے کئی شہروں میںدیوالی جیسا نظارہ دکھا ۔ بتا دیں کہ لوگوں  نے دیئے کے ساتھ ساتھ پٹاخے بھی جلائے ۔ کئی جگہوں سے پٹاخوں کی آواز بھی سننے کو ملی۔
 



Comments


Scroll to Top