MODI CALL EFFECT

سرحد  تنازعہ پر چین کا حوصلہ پست،کہا ہندوستان  کے ساتھ حالت پوری طرح قابو میں

سرحد  تنازعہ پر چین کا حوصلہ پست،کہا ہندوستان  کے ساتھ حالت پوری طرح قابو میں

نیشنل ڈیسک:چین نے دعویٰ کیا کہ بھارت کے ساتھ سرحد پر حالت پوری طرح نارمل اور قابو کے قابل ہیں۔ چین کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے پاس بات چیت اور بحث کرکے مدعوں کو حل کرنے کے لئے مناسب نظام اور مواصلات ہیں ۔ ایل اے سی پر بھارت اور چین کی فوجوں  کے درمیان چل رہے بھید بھائو کے پس منظر میں چین کے وزارت داخلہ کے ذرائع نے یہ تبصرے کئے۔

27 May,2020
معاشی پیکیج کے اعلان پر چدمبرم کا مودی حکومت سے  سوال- ہیڈ لائن تو دےدی خالی پنّا کون بھرے گا

معاشی پیکیج کے اعلان پر چدمبرم کا مودی حکومت سے  سوال- ہیڈ لائن تو دےدی خالی پنّا کون بھرے گا

کانگرس کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم مودی حکومت کو گھیرنے کا موقع نہیں گنوا رہے ہیں۔ وہ آئےدن کسی نہ کسی مسئلے پر حکومت پر حملہ کرتے ہیں۔ اب انہوں نے اس معاشی پیکیج کے بارے میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 20 لاکھ کروڑ روپے کا اعلان کیا اور صرف ہیڈ لائن (سرخی) دی اور کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔

15 May,2020
کوروناوائرس بحران پر پی ایم مودی نے بل گیٹس سے کی بات، ویکسین تیار کرنے پر بھی ہوئی چرچا

کوروناوائرس بحران پر پی ایم مودی نے بل گیٹس سے کی بات، ویکسین تیار کرنے پر بھی ہوئی چرچا

کوروناوائرس  کے بڑھتے پھیلاؤ کو لیکر وزی اعظم نریندر مودی نے مائیکروسافٹ کے بانی اور گیٹس فاؤنڈیشن کے چیف بل گیٹس سے بات چیت کی ہے۔ یہ لمبی بات چیت ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہوئی۔ پی ایم مودی نے اس دوران کورونا سے لڑنے کیلئے ان کے سجھاؤ بھی مانگے۔ ساتھ ہی انہیں یہ بھی بتایا کہ ہندستان کیسے کوروناوائرس کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔ اس کے علاوہ کورونا کی ویکسین پر بھی بات چیت ہوئی۔

15 May,2020
جزبے کو سلام:9ماہ کی حاملہ ہونے کے بعد بھی کورونا متاثرین کی خدمت میں لگی ہیں یہ نرس

جزبے کو سلام:9ماہ کی حاملہ ہونے کے بعد بھی کورونا متاثرین کی خدمت میں لگی ہیں یہ نرس

بنگلورو:کرناٹک میں کووڈ19کے 42نئے معاملے سامنے آنے کے بعد صوبہ میں انفیکشن کے معاملے900کے پار  پہنچ گئے ہیں۔ محکمہ نے بلیٹن میں کہا،کل شام سے آج دوپہر 12بجے تک کووڈ 19 کے 42نئے معاملے سامنے آئے۔ابھی تک کووڈ 19کے 904معاملے سامنے آ چکے ہیں۔ ان میں جان دینے والے 321لوگ اور وہ 426 لوگ شامل ہیں،جنہیں ٹھیک ہونے کے بعد ہسپتال سے چھٹی  دی گئی ہے۔

12 May,2020
کورونا کا قہر:مہلوکین کے لئے یہاں پہلے سے ہی ذخائر موجود ہیں،اگر یہاں ایسا ہو ا تو قبروں...

کورونا کا قہر:مہلوکین کے لئے یہاں پہلے سے ہی ذخائر موجود ہیں،اگر یہاں ایسا ہو ا تو قبروں...

نئی دہلی: دہلی میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے مزید 13 افراد کی موت ہوگئی ، جس کے بعد اس خطرناک وائرس سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے لوگوں کی تعداد 86 ہوگئی۔ قومی دارالحکومت میں ایک دن میں انفیکشن کے 406 نئے کیسز کے بعد ، متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 7،639 ہوگئی ہے۔ مئی کے پہلے ہفتے میں ، شہر میں ایک دن میں 448 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔ اسی دوران ، رنگ روڈ سے متصل جدid قبرستان کو خصوصی طور پر دہلی وقف بورڈ نے کورونا سے مرنے والوں کے لئے مخصوص کیا ہے۔

12 May,2020
ہریانہ میں کورونا  کے 6نئے معاملے ، 190 پہنچی تعداد

ہریانہ میں کورونا  کے 6نئے معاملے ، 190 پہنچی تعداد

چنڈیگڑھ:ہریانہ میںکورونا پازیٹو مریضوں کا اعداد وشمار  تیزی سے بڑھتا جا  رہا ہے۔ آج  6نئے معاملے سامنے  آنے سے صوبہ میں کورونا  کے کیس کا اعداد وشمار  190 ہو  گیا  ہے۔ بدھوار  کو جاری ہیلتھ  بلیٹن کے تحت صوبہ بھر میں اب تک 26397 افراد  کو نگرانی میں رکھا گیا ہے  جس  میں سے  14145 افراد خود سے  نگرانی میں  ہیں۔ اس کے علاوہ 12252 افراد  نے نگرانی کا وقت پورا  کر لیا ہے۔

15 April,2020
کورونا  :ماسک نہیں ، ''مودی  گمچھا'' کے لئے کریزی  ہوئے لوگ، فری میں بانٹے  گئے غریبوں  میں

کورونا  :ماسک نہیں ، ''مودی  گمچھا'' کے لئے کریزی  ہوئے لوگ، فری میں بانٹے  گئے غریبوں  میں

نیشنل ڈیسک:وزیر اعظم نریندر مودی جو بھی کہتے ہیں لوگوں کا ان پر زیادہ تر اثر ضرور پڑتا ہے۔ یہی وجہ  ہے کہ ان دنوں  ماسک کی جگہ اب مودی گمچھا کے لئے لوگ کریزی ہورہے ہیں۔ اتنا ہی نہیں لوگوں میں تو مفت میں مودی گمچھا بانٹا بھی گیا  ۔ کچھ دن پہلے پی ایم مودی نے اپنے ایم  پی حلقے  کے علاقے  وارانسی کی عوام سے درخواست  کی تھی کہ کورونا بحران سے بچنے کے لئے مہنگے ماسک کی جگہ  گمچھے کا استعمال کریں، پھر کیا  تھا  کاشی واسیوں نے سپیشل  مودی گمچھے تیار کرا کر غریب ضرورتمند وں میں بانٹا۔

13 April,2020
گزشتہ 5روز میں دوگنی رفتار  سے بڑھا کورونا ، 20فی صد مریض 60 سال سے زیادہ عمر  کے

گزشتہ 5روز میں دوگنی رفتار  سے بڑھا کورونا ، 20فی صد مریض 60 سال سے زیادہ عمر  کے

پنجاب:ملک میں کورونا وائرس  کے بڑھتے  گراف کا اثر پنجاب میںبھی صاف  دکھنے لگا ہے۔ پنجاب حکومت کے لاک ڈاون کے فیصلے  کے بعد بھی کورونا متاثر  افراد کی رفتار  میں کوئی  کمی نہیں آرہی ہے۔ حال ہی میں ایک رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کورونا  وائرس  سے متاثر پانچ  افراد میں سے ایک 60 سال سے زیادہ عمر کا ہے۔

13 April,2020
کورونا :گزشتہ 24گھنٹے کے دورا ن 35افراد ہلاک ،796مثبت معاملے  کیساتھ  متاثرین کا اعداد وشمار 9ہزار سے تجاوز

کورونا :گزشتہ 24گھنٹے کے دورا ن 35افراد ہلاک ،796مثبت معاملے  کیساتھ  متاثرین کا اعداد وشمار 9ہزار سے تجاوز

نیشنل ڈیسک:کوروناوائرس (کووڈ 19) سے دیش بھر میں اب تک کل 90 صحت ملازمین متاثر ہو چکے ہیں۔ وہیں ملک میں متاثرین  کی تعداد 9ہزار کے پار   پہنچ چکی ہے۔ وزارت صحت  کے ذرائع   نے یہ جانکاری دی ۔ ذرائع کے مطابق  ان 90 صحت ملازمین میںکووڈ 19مریضوں کا علاج کرنے والے میڈیکل ورکرز کے علاوہ  غٰیر ملک  سے سفر سے لوٹ کر آئے ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 796 نئے معاملے درج کئے جانے کے ساتھ  ہی متاثرین کی تعدا دبڑھ کر 9152  ہو گئی اور اس دوران اس انفیکشن  کی وجہ سے 35

13 April,2020
اب ہر سال  بچے گی 1کروڑ کتوں کی جان، کورونا سے ڈرا چین نہیں کھائے گا ان کا گوشت

اب ہر سال  بچے گی 1کروڑ کتوں کی جان، کورونا سے ڈرا چین نہیں کھائے گا ان کا گوشت

انٹر نیشنل ڈیسک:چین سے  پیدا ہوئے کورونا وائرس کے انفیکشن نے  آج دنیا کے ایک بڑے حصے کو اپنی زد میں لے لیا ہے ۔ بھلے ہی  چین اس  وبا پر قابو پانے کا دعویٰ  کر رہا ہو لیکن اب بھی اس کا خطرہ ملک میں منڈرا رہا ہے۔ ڈر کے مارے چین نے ایک ایسا فیصلہ لیا ہے  جس  سے کروڑوں کتوں کی جان بچ  جائے گی ۔ در اصل یہاں کتو ں کو پالتوں  جانور کی  کیٹیگر ی میںڈال دیا ہے یعنی کہ  اب لوگ کتے کا مانس نہیں کھا پائیں گے۔

12 April,2020
چین میں پھر منڈرایا وبا کا خطرہ ، ایک دن  میں سامنے آئے کوروناکے100 نئے معاملے

چین میں پھر منڈرایا وبا کا خطرہ ، ایک دن میں سامنے آئے کوروناکے100 نئے معاملے

بیجنگ : چین میںگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران  کورونا وائرس انفیکشن کے 99 نئے معاملے سامنے آئے جو حال کے کچھ  ہفتے کے اعداد وشمار  میں ایک دن سامنے آئے معاملوں کے لحاظ سے سب سے زیادہ ہے۔ صحت افسران نے سنیچر وار کو یہاں بتایا کہ 63 ایسے معاملے بھی سامنے آئے جن میں علامت نہیںتھی جس کے بعد  ملک  میں کووڈ 19 مریضوں کی کل تعداد  82,052 ہو گئی ہے ۔ اسی کے ساتھ ملک میں عالمی وبا   کے پھر سے خوفناک ہو کر لوٹنے کی  تشویشات بڑھ گئی ہیں۔

12 April,2020
کورونا وائرس : کورونا پر نہیں پڑے گا گرمی کا کوئی اثر :ریسرچ

کورونا وائرس : کورونا پر نہیں پڑے گا گرمی کا کوئی اثر :ریسرچ

نئی دہلی:بھارت میںکورونا وائرس کا گراف ہر دن  بڑھ رہا ہے ۔ وزارت صحت  کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹے میں809 معاملے سامنے آئے  اور46 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔ کووڈ 19 کو لے کر ا س بات کا امکان  جتایا جا رہا تھا کہ موسم میں گرمی آنے سے حالات پر  کچھ قابو پایا جا سکتا  ہے۔ ملک میں گرمی  کے موسم نے بھی دستک دے دی ہے ۔ حالانکہ امریکہ کی ایک معروف تنظیم نے دعوی ٰ کیا ہے کہ زیادہ درجہ حرارت سے  کورونا پر کوئی  اثر نہیں پڑے گا ۔

10 April,2020
کورونا: 24گھنٹے میں بڑھی متاثرین کی تعداد ، ملک میں وائرس سے 6412 بیمار ، 199 ہلاک

کورونا: 24گھنٹے میں بڑھی متاثرین کی تعداد ، ملک میں وائرس سے 6412 بیمار ، 199 ہلاک

نیشنل ڈیسک:ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں  کے دوران کورونا وائرس  (کووڈ19) متاثرین کی تعداد میں 500 سے زیادہ کا اضافہ ہو ا ہے جس کے ساتھ ہی مریضوں کی تعداد 6412 تجاوز کر  گئی ہے  اور اس انفیکشن کی وجہ سے اب تک 199 افراد کی موت ہوئی ہے ۔ وزار ت صحت کی طرف سے شکروار  صبح  جاری اعداد و شمار   کے مطابق کورونا وائرس کا قہر ملک  کے 31صوبوں  اور یو ٹی  صوبوں  میں پھیل چکا ہے ۔ کورونا انفیکشن کے سات سے زیادہ معاملے مہاراشٹر سے  سامنے آئے ہیں اب تک 1135افراد متاثر  ہوئے ہیں اور 72 افراد کی موت  ہو چکی ہے۔

10 April,2020
چوبیس گھنٹے میں بدلا ٹرمپ کا لہجہ ، بولے وزیر اعظم  مودی بہت شاندار،بھارت نے اپنے لئے روکی تھی دوا

چوبیس گھنٹے میں بدلا ٹرمپ کا لہجہ ، بولے وزیر اعظم  مودی بہت شاندار،بھارت نے اپنے لئے روکی تھی دوا

نیشنل ڈیسک:کورونا بحران سے جوجھ  رہے امریکہ نے بھار ت سے  مدد مانگتے  ہوئے ہائیڈروکسکلوروکین  دوائی مانگی تھی لیکن اس   کے ساتھ ہی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دھمکی بھی دی  تھی ۔بھارت کو دھمکی دینے والے ٹرمپ کے سر 24گھنٹے میں ہی بدلے بدلے  سے نظر آ رہے ہیں۔ اب ٹرمپ نے بھارت اور وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کی ہے ۔ ہائیڈروکسکلوروکین   دوائی کو لے کر ڈو نالڈ ٹرمپ نے اب کہا  کہ پی ایم مودی نے اس مسلے  پر ان کی مدد کی وہ کافی شاندار  ہیں۔

08 April,2020
اندور میں کورونا سے مذید 1 کی موت ، مریضوں  کی تعداد بڑھ کر  ہوئی 151

اندور میں کورونا سے مذید 1 کی موت ، مریضوں  کی تعداد بڑھ کر  ہوئی 151

اندور:اندور میںکورونا پازیٹو  مریضوں  کی تعداد دن بہ دن بڑھتی  جا رہی ہے۔ سوموار کو آئی  16 مریضوں  کی رپورٹ کے بعد اندور میں متاثرین  کی تعداد 151 پہنچ چکی ہے ۔ وہیں ان میںسے 13 کی مو ت  ہوئی  ہے۔ سمس  ہوسپٹل  میں ایک اور 47سالہ کے شخص کی موت ہو گئی ہے ۔ ایم جی ایم کالج  کی ڈین  جیوتی بندل نے اس کی تصدیق کی ہے ۔ سوموار کو آئی  رپورٹ کے مطابق جن چار افراد   کی موت  کی تصدیق کورونا سے ہوئی  ہے ، ان میں سے تین کی موت رپورٹ آنے  کے پہلے  ہو چکی تھی ۔ مہلوکین میں ایک 13سال کا بچہ بھی شامل تھا جو  دا

07 April,2020
کورونا بحران:ممبران پارلیمنٹ کی سیلری میں30فی صد کی  کٹوتی

کورونا بحران:ممبران پارلیمنٹ کی سیلری میں30فی صد کی  کٹوتی

نیشنل ڈیسک:ملک میںجاری کورونا بحران  کو دیکھتے ہوئے مرکزی کیبنٹ نے بڑا فیصلہ لیا ہے۔ وزیر پرکاش جاوڈیکر نے سوموار کو بتایا کہ مرکزی  کیبنٹ کی میٹنگ میں آج دو اہم فیصلے لئے گئے ۔ مودی حکومت تنخواہ کٹوتی کے لئے آرڈنینس لائی گی   جس کے تحت ممبران پارلیمنٹ  کی 30فی صد ی سیلری  کٹے گی ، جس   کے تحت وزیر اعظم  نریندر مودی سمیت وزرا اور ممبران پارلیمنٹ   کی 30فی صد ی سیلری میںکٹوتی کی جائے گی۔

06 April,2020

لاک ڈاون  میں انوکھی شادی-ممبئی کا دولہا ، دہلی کی دلہن،رشتے دار آئے، مٹھائی بنٹی اور ڈانس بھی ہوا

لاک ڈاون  میں انوکھی شادی-ممبئی کا دولہا ، دہلی کی دلہن،رشتے دار آئے، مٹھائی بنٹی اور ڈانس بھی ہوا

نیشنل ڈیسک:کورونا کے خطرے کو دیکھتے ہوئے ملک میں21دن کا لاک ڈاون  ہے ۔ لاک ڈاون کے پیش نظر جہاں کاروبار رکا ہے وہیں کئی جوڑے  شادی کے بندھن  میں بندھنے والے تھے لیکن ان کو شادی کی تاریخ  آگے بڑھانی پڑی ۔ ان سب کے درمیان بھی ایک پریمی جوڑا ہے جسے کوروناایک ہونے سے نہیں  روک پایا ۔ اس جوڑے نے بڑے ہی انوکھے ڈھنگ سے شادی رچائی ۔ ممبئی کا دولہا اور دہلی کی دلہن   کے درمیان بھلے  ہی دوری تھی پر ان کی محبت نے ان کو منزل تک پہنچا ہی دیا ۔ ان انوکھی شادی میںمیوزک بھی بجا، باراتی ناچے بھی اور مٹھائی بھی ب

06 April,2020
ملک بھر میں دکھا وزیر اعظم  مودی کی درخواست کا اثر ، وزیر اعلیٰ یوگی نے بھی جلائے چراغ

ملک بھر میں دکھا وزیر اعظم  مودی کی درخواست کا اثر ، وزیر اعلیٰ یوگی نے بھی جلائے چراغ

لکھنئو:وزیر اعظم نریندر مودی کی درخواست 9بجے 9منٹ کا اثر اتوار کو ملک بھر میں دیکھنے کو ملا ۔ ملک کے کونے کونے میں لوگوں نے کوروناکے خلاف ایک ساتھ دیئے جلائے ۔ خود وزیراعظم مودی نے بھی اپنی رہائش گاہ   پر چراغ جلائے۔ اتر پردیش  کے وزیراعلی ٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی اس معاملے میں پیچھے نہیں ہٹے۔ انہوں نے بھی چراغ جلا کر لوگوں کا ساتھ دیا اور کورونا کے خلاف لڑائی میںیکجہتی دکھائی ۔

06 April,2020
بڑی خبر!وارانسی میں کورونا وائرس سے ہوئی پہلی موت ، مرنے کے بعد آئی رپورٹ

بڑی خبر!وارانسی میں کورونا وائرس سے ہوئی پہلی موت ، مرنے کے بعد آئی رپورٹ

وارانسی:اتر پردیش کے وارانسی سے اس وقت  کی بڑی خبر سامنے آئی ہے ۔ وارانسی میںکورونا وائرس سے پہلی موت ہوئی ہے ۔مریض کی موت 3اپریل کو ہوگئی  تھی۔  اتوار کو مشتبہ کی کورونا رپورٹ پازیٹو آئی ۔ اس  کے آنے کے بعد انتظامیہ میںہا ہا کار مچ گئی ہے۔

05 April,2020

Scroll to Top