لکھنئو:وزیر اعظم نریندر مودی کی درخواست 9بجے 9منٹ کا اثر اتوار کو ملک بھر میں دیکھنے کو ملا ۔ ملک کے کونے کونے میں لوگوں نے کوروناکے خلاف ایک ساتھ دیئے جلائے ۔ خود وزیراعظم مودی نے بھی اپنی رہائش گاہ پر چراغ جلائے۔ اتر پردیش کے وزیراعلی ٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی اس معاملے میں پیچھے نہیں ہٹے۔ انہوں نے بھی چراغ جلا کر لوگوں کا ساتھ دیا اور کورونا کے خلاف لڑائی میںیکجہتی دکھائی ۔
06 April,2020