Latest News

دہلی اور اترا کھنڈ میں محسوس کئے زلزلے کے جھٹکے، کسی نقصان کی اطلاع نہیں

دہلی اور اترا کھنڈ میں محسوس کئے زلزلے کے جھٹکے، کسی نقصان کی اطلاع نہیں

دہلی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5  ناپی گئی ہے ۔اگرچہ ابھی کسی قسم کے نقصان کی خبر نہیں ہے۔دہلی کے علاوہ اتراکھنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد لوگ سہم گئے، لوگ دفتر اور گھروں سے باہر نکلنے لگے۔اگرچہ اس زلزلے کی وجہ سے اب تک کسی بھی طرح کے جان و مال کے نقصان ہونے کی کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔زلزلے کے یہ جھٹکے قریب 7 بجکر 1 منٹ پر محسوس کئے گئے۔
معلومات کے مطابق بھارت - نیپال سرحد پر زلزلے کا مرکز پایا گیا۔یونائیٹڈ اسٹیٹ جیولاجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا اہم مرکز نیپال کے کھپتاڑ نیشنل پارک کے قریب رہا۔امریکی ایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز  زمین کے 1.3 کلومیٹر نیچے رہا۔ 2015 میں نیپال میں زلزلے کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی مچی تھی۔اس زلزلے کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔نیپال کو اس زلزلے میں بڑی تباہی جھیلنی پڑی تھی۔
 



Comments


Scroll to Top