Latest News

پڑوسی ملک میں پھر لرز اٹھی دھرتی، زلزلے کے جھٹکوں سے لوگ خوفزدہ

پڑوسی ملک میں پھر لرز اٹھی دھرتی، زلزلے کے جھٹکوں سے لوگ خوفزدہ

کٹھمنڈو: مشرقی نیپال کے تاپلے جُنگ ضلع میں ہفتے کی صبح 4.6 شدت کا ہلکا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ زلزلے کے جھٹکے قریبی سنکھوواسبھا اور پانچتھر اضلاع میں بھی محسوس کیے گئے، جس سے کچھ وقت کے لیے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔نیشنل ارتھ کوئیک مانیٹرنگ اینڈ ریسرچ سینٹر کے مطابق زلزلہ صبح 6 بج کر 13 منٹ پر آیا۔ اس کا مرکز کٹھمنڈو سے تقریبا 420 کلومیٹر مشرق میں تاپلے جُنگ ضلع کے فلاچا علاقے کے قریب واقع تھا۔
تاہم انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی فوری کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ مقامی انتظامیہ اور آفات سے نمٹنے والے ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل 9 دسمبر کو بھی چین کی سرحد سے متصل نیپال کے کالا پانی علاقے میں 4.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ہمالیائی خطے میں واقع نیپال زلزلہ خیز طور پر حساس زون میں شامل ہے، جہاں وقتاً فوقتاً ہلکے سے درمیانی شدت کے زلزلے آتے رہتے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top