National News

احمدآباد پہنچے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ۔پی ایم مودی نے گرمجوشی کیساتھ کیا خیرمقدم

احمدآباد پہنچے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ۔پی ایم مودی نے گرمجوشی کیساتھ کیا خیرمقدم

نیشنل ڈیسک:آخر لمبے انتظار کے بعد امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اپنے پہلے بھارت دورے پر آج احمد آباد  پہنچ گئے ۔ پی ایم مودی نے خود  سردار ولبھ بھائی پٹیل انٹر نیشنل ائر پورٹ پرپہنچ کر ٹرمپ کا گرمجوشی  کے ساتھ خیر مقدم کیا ۔ بتا دیں کہ ٹرمپ کے بھارت  آنے سے پہلے پی ایم مودی نے ٹویٹ کیا 'مہمان خصوصی' ۔ٹرمپ مودی کے ساتھ ایک  روڈ شو کریں گے اور ایک کرکٹ سٹیڈیم میں لگ بھگ ایک لاکھ لاگوں  کو مشترکہ طور ہ پر خطا ب کریں گے ۔ٹرمپ آج ہی اپنی پتنی میلانیا ٹرمپ کیساتھ  تاج محل  دیکھنے کے لئے آگرہ جائیں گے ۔ ٹرمپ کے ساتھ انکی بیٹی ایونکا  ،داماد جیریڈ کشنر اور انکی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی ہوں گے ۔

PunjabKesari
ٹرمپ کے پروگراموں پر ایک نظر:
 موٹرا کرکٹ  سٹیڈیم میں ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں کے 'نمستے ٹرمپ' پروگرام میں موجود رہنے کی امید ہے ۔ شہر  میں انڈیا روڈ شو  کے22کلومیٹر کے راستے کے دوطرف بنے منچ پر دیش کے مختلف  حصوں سے آئے  ڈانس گروپ اور گائک پیشکش دیں گے ۔ روڈ شوکے راستے میں  بڑی تعداد  میں لوگ موجود رہیںگے اور وہ دونوں نیتائوں کا خیر مقدم  کریں گے ۔10ہزار سے زیادہ پولیس اہلکاران ، یو ایس سیکریٹ سروس اور قومی حفاطت  جوان  (این ایس جی) اور ایس پی جی کے اہلکاروں کو اس ہائی پروفائل دورے کے لئے  تعینات کیا گیا ہے ۔پی ایم مودی ٹرمپ کے ساتھ سابر متی آشرم جائیں گے ۔

PunjabKesari

مہاتما گاندھی بھارت کی جنگ آزادی کے دورا ن 1917-1930 تک سابرمتی آشرم  میں رہے تھے ۔ حال کے سالوں میں چین کے صدر  شی چن فنگ  اور جاپان کے  پی ایم شجو آبے سمیت دنیا کے کئی نیتا  سابر متی آشرم گئے ہیں۔ آشرم کے سیکرٹری امرت مودی نے کہا کہ ٹرمپ وہاں پر  15منٹ رہیں گے۔آشرم کے ایک  افسر نے کہا کہ ٹرمپ  دل کنج بھی جائیںگے۔ اگر وہ چاہیں  تو چرخا بھی چلا سکتے ہیں ۔ ہم انہیں ایک کافی ٹیبل بک اور گاندھی کی 150حوالہ جات والی ایک کتاب بھی بھینٹ کریں گے ۔ دل کنج آشرم احاطے  واقع ایک کمراہ ہے جہاں مہاتما گاندھی  اور انکی بیوی کستوربا گاندھی 1918سے1930 کے درمیان 12سال تک رہے تھے ،۔افسر  نے کہا کہ امریکی صدر کو گاندھی  جی اور خود انحصار  کی علامت  کی شکل میں چرخے کی اہمیت کے بارے میں بتایا جائیگا ۔

PunjabKesari

سرکاری پروگرام کے مطابق  امریکی صدر  سوموار کو شام  سو اپانچ  بجے اپنے خاندان کے ساتھ تاج محل  احاطے پہنچیں گے  اور مغل  شہنشاہ  شاہجان کی طرف سے تعمیر  17ویں صدی کے مشہور مقبرے میں لگ بھگ ایک گھنٹہ گزاریں گے ۔ ٹرمپ اس کے بعد اپنے دورے  کے  اہم حصے کے لئے  دلی روانہ ہوں گے ۔ اس دوران ٹرمپ اور مودی کے درمیان  وفد سطح  کی  بات چیت  منگلوار کو حیدرآباد  ہائوس میں ہوگی ۔ٹرمپ کے اس لمبے عرصے تک انتظار  دورے سے دو طرفہ دفاع اور سڑیٹجک  تعلق اور مضبوط ہونے کی امید ہے حالانکہ اس سے بیوپار شرح جیسے مدعوںکو حل کے واسطے نتائج  پیدا ہونے کی امیدیں نہیں ہے۔

PunjabKesari

تاج محل احاطے کے مشرقی گیٹ کے  پاس  واقع امر ولاس ہوٹل سے صدر   ،انکا  خاندان اور انکے  داماد  اعلیٰ وفد  کے ممبران یاد گار احاطے  میں یاتر ا کرنے  کے لئے اکو فرینڈلی گولف کارٹ میں جائیں  گے ۔ 25فروری کی صبح ٹرمپ اور انکی  بیوی میلانیا ٹرمپ کا صدر بھون   کے صحن  میں رسمی طور پر خیر مقدم کتا جائے گا ۔ اہان سے سہ  مہاتما گاندھی   کی سمادھی راجگھاٹ جائیں گے  اور وہاں انہیں شردھانجلی  دیں گے ۔اس کے بعد ھیدرااباد ہائوس میں ٹرمپ اور ودی کے درمیان بات چیت  ہوگی ۔پی ایم مودی بات چیت کے بعد امریکی صدر کے لئے دوپہر   میں ضیافت  کریںگے ۔
 



Comments


Scroll to Top