Latest News

اپنے شوہر سے الگ ہونے پر دیا مرزا نے توڑی خاموشی، کہا- 4 سال کی عمر میں بھی جھیل چکی ہوں یہ درد

اپنے شوہر سے الگ ہونے پر دیا مرزا نے توڑی خاموشی، کہا- 4 سال کی عمر میں بھی جھیل چکی ہوں یہ درد

ممبئی :اداکارہ دیا مرزا اپنی آنے والی فلم' تھپڑ 'کیلئے کافی پرجوش نظر آرہی ہیں۔ فلم میں وہ تاپسی پنو کے ساتھ کام کررہی ہیں۔ اس کے علاوہ دیا مرزا ایک ویب سیریز میں بھی کام کرنے جارہی ہیں۔ اب جب دیا فلم بھی کررہی ہیں۔ ان کی ویب سیریز بھی آرہی ہو تو یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ ان کا کیریئر بہترین چل رہا ہے۔دیا مرزا کا فلمی کیریئر تو ضرور بہتر ہے لیکن ان کی نجی زندگی میں جدوجہد کم نہیں ہے۔  گزشتہ سال دیا مرزا اپنے شوہر ساحل سانگا سے الگ ہوگئی تھیں۔ جب یہ خبر آئی تو ہر شخص حیران تھا کیونکہ دیامرزا اور ساحل سانگا پورے 11 سال تک ساتھ رہے تھے۔ اب الگ ہونے کے بعد دیا مرزا نے اپنے دل کی بات سبھی کے ساتھ شیئر کی ہیں۔

PunjabKesari
ممبئی مرر کو دئیے  ایک انٹرویو میں دیا مرزا نے کہا کہ انہیں یہ درد جھیلنے کی قوت اپنے والدین سے ملی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ میرا پروفیشن مجھے دکھنی رہنے کی اجازت نہیں دیتا۔ اب یہ درد جھیلنے کی طاقت بھی مجھے میرے والدین سے ہی ملی ہے جو 34 سال پہلے الگ ہوگئے تھے ،تو جب میں 4 سال کی عمر میں وہ درد جھیل سکتی ہوں تو 37 سال کی عمر میں نہ جھیل پاؤں۔ اس کی کوئی وجہ نہیں ہے۔
اب کسی سے الگ ہونے کا فیصلہ بڑا ضرور ہوتا ہے لیکن ضرورت پڑنے پر وہ لینا پڑتا ہے۔ دیا کے مطابق آج کل لوگ ایسے فیصلے لینے سے ڈرتے ہیں کیونکہ انہیں لگتا ہے چھوٹی سی بات ہے اور جلد ہی یہ وقت بھی گزر جائے گا۔

PunjabKesari
ویسے اگر آپ سوچ رہے ہیں اتنا بڑا واقعہ  ہونے کے بعد دیا مرزا کو اپنی زندگی سے کوئی شکایت ہے تو یہ غلط ہے۔ خود دیا کہتی ہیں کہ انہیں اپنے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔ مجھے اب کوئی شکایت نہیں ہے۔ میں 14 سال کی عمر سے دھیان لگا رہی ہوں۔ میری ہر صبح خوبصورت باغیچوں میں گزرتی ہے۔ میرا گھر بھی ہریالی سے ہرا بھرا ہے۔ باہر کی دنیا میں تو کتنا غصہ ہے۔ میڈیا میں کتنا غصہ نظر آتا ہے۔

PunjabKesari
ورک فرنٹ کی بات کریں تو دیا مرزا انوبھو سنہا کے کی ڈائریکشن میں بنی تھپڑ فلم میں نظر آنے والی ہیں۔ فلم میں تاپسی پنو اہم کردار میں ہیں۔ اس کے علاوہ دیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر بھی کافی ایکٹو ہیں۔ کافرا جیسی ویب سیریز میں کام کرنے کے بعد اب وہ ایک اور ویب سیریز میں کام کرنے جارہی ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top