Latest News

دہلی تشدد میں مارے گئے ہیڈکانسٹیبل رتن لال کو دیا گیا شہید کا درجہ، اہلیہ کو دیا جائے گا ایک کروڑ معاوضہ اور سرکاری نوکری

دہلی تشدد میں مارے  گئے ہیڈکانسٹیبل رتن لال کو دیا گیا شہید کا درجہ، اہلیہ کو دیا جائے گا ایک کروڑ معاوضہ  اور سرکاری نوکری

نئی دہلی :دہلی تشدد میں مارے گئے راجستھان میں سیکر ضلع کے ہیڈ کانسٹیبل رتن لال کو مرکزی حکومت نے شہید کا درجہ دیا ہے۔ یہ اطلاع آج سیکر کے ایم ایل اے سوامی سومیدھا نند سرسوتی نے دیتے ہوئے بتایا کہ دہلی پولیس میں ہیڈ کانسٹیبل رتن لال کی اہلیہ کو سرکاری نوکری،ایک کروڑ روپے اور شہید کو ملنے والی تمام سہولات فراہم کی جا ئیں گی۔ اس مطالبے پر شہید کے آبائی گاؤں تہاولی کے مقامی لوگ کل سے احتجاج کر رہے تھے۔دوسری جانب اسی مطالبے کے سلسلے میں ہزاروں لوگوں نے فتح پور منڈاوا شاہراہ بلاک کر دیا تھا۔
شمال مشرق دہلی میں گزشتہ دودنوں میں شہریت ترمیمی قانون( سی اے اے ) کو لیکر بھڑکے تشدد میں اب تک  22 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 200  سے زیادہ لوگ زخمی ہو چکے ہیں۔اس درمیا بجھن پورہ اور کھریجی خاص علاقے میں منگل کو آگ زنی اور پتھرا ہونے کے بعد پولیس نے فلیگ مارچ کیا۔ پولیس کے مطابق، سیلم پور میں حالات اب سدھرتے نظررہے ہیں۔ یہ صبح 4:30 بجے کے بعد  سے تشدد کا کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا ہے۔ وہیں پولیس نے بابرہور ، جعفرآباد اور گوکلپوری میں آمدورفت بند کر رکھی ہے۔



Comments


Scroll to Top