National News

بھاجپا کے رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر کو ملی جان سے مار نے کی دھمکی

بھاجپا کے رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر کو ملی جان سے مار نے کی دھمکی

سپورٹس ڈیسک: کرکٹر سے رکن پارلیمنٹ بنے ٹیم انڈیا کے سابق اوپنر گوتم گمبھیر کو جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے۔ وہیں  انٹرنیشنل نمبر سے فون پر ملی اس دھمکی کے بعد گوتم گمبھیر نے پولیس کو شکایت دے کر ایف آئی آر درج کرنے کی مانگ کی اور دہلی پولیس کو خط لکھ کر پورے معاملے کی  جانکاری دی ہے۔

PunjabKesari
دراصل،بی جے پی رہنما گوتم گمبھیر نے ڈی سی پی  شاہدرہ ضلع کو لکھے گئے خط میں کہا، مجھے ایک انٹر نیشنل نمبر سے مجھے اور میرے خاندان کے لئے موت کی دھمکیاں مل رہی ہیں،میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ اس کے لئے ایف آئی آر درج کریں اور میرے خاندا کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

PunjabKesari
اگر گمبھیر کے کرکٹ کیریئر کی بات کریں تو انہوں نے بھارتی ٹیم کے لئے 58 ٹیسٹ میچ، 147 ون ڈے میچ اور 37 ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلے ہیں۔ 58 ٹیسٹ میں انہوں نے 41.95 کی اوسط سے 4154 رنز بنائے ہوئے ہیں 147 ون ڈے میچوں میں انہوں نے 39.68 کی اوسط سے 5238 رنز بنائے ہوئے ہیں 37 ٹی 20 میچوں میں انہوں نے 27.41 کی اوسط سے 932 رنز بنائے ہوئے ہیں۔

PunjabKesari
 



Comments


Scroll to Top