National News

لاک ڈاؤن: دہلی حکومت نے 17  مئی کے بعد میٹرو، بس، آٹو اور ٹیکسی چلانے کی مرکز سے مانگی اجازت

لاک ڈاؤن: دہلی حکومت نے 17  مئی کے بعد میٹرو، بس، آٹو اور ٹیکسی چلانے کی مرکز سے مانگی اجازت

نئی دہلی: ملک میں لاک ڈاؤن -3 کا دورانیہ 17 مئی کو ختم ہونے جارہا ہے۔ دریں اثنا ، مرکزی حکومت کی تجویز کے بعد ، دہلی حکومت نے کہا ہے کہ دارالحکومت کھولنے کا وقت آگیا ہے۔اسلئے ، میٹرو ، بس ، آٹو کو چلانے کی اجازت ہونی چاہئے۔ اس سلسلے میں ، دہلی کے وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ انہوں نے دہلی کے عوام کی طرف سے دی گئی تجاویز کے بعد ہی مرکزی حکومت کے سامنے اس چیز کو پیش کرنے کا ذہن تیار کرلیا ہے۔ تاہم ، انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھلے ہی پبلک ٹرانسپورٹ چالو ہو جاۓ ، لیکن سوشل ڈسٹینسنگ  پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ ہم سب کو کورونا وائرس کے ساتھ رہنا سیکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین آنے تک ہم سب کو محتاط رہنا چاہئے۔ تاہم ، انہوں نے کہا کہ بازار ، شاپنگ کمپلیکس اور مالز آڈ - ایون کی بنیاد پر کھولے جاسکتے ہیں۔



Comments


Scroll to Top