Latest News

دہلی تشدد:  متاثرہ پریواروں کو آج سے  معاوضہ دے گی دہلی حکومت

دہلی تشدد:  متاثرہ پریواروں کو آج سے  معاوضہ دے گی دہلی حکومت

نیشنل ڈیسک:دہلی کی اروند کیجریوال سرکار نے آج سے تشددسے متاثرہ  افراد کی مدد کے لئے آج سے معاوضہ دینے کا عمل شروع کر دیاہے ۔ اس کے لئے دہلی سرکار نے ملک کے سرفہرست خبارات میں ایک فارم شائع کیا ہے ۔اس سے پہلے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے جمعہ کو کہاکہ تشدد میں جن کے گھر جلے ہیں،انہیں 25-25ہزار روپے کیش دیا جائے گا۔ یہ رقم آج دوپہر سے دینی شروع ہو گئی ۔ وہیں، جس کو بھی مدد چاہئے وہ نارتھ ایسٹ دہلی کے ڈی اے ایم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

PunjabKesari
کیجریوال نے کہا کہ اخبار میں معاوضے کے فارم نکالے جا رہے ہیں ۔ معاوضہ کے لئے لوگ خود فارم بھر کر نارتھ ایسٹ کے ڈی  ایم کے پاس جا سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تشدد سے متاثروں کو راحت پہنچانے  کے لئے تیزی سے کام ہو رہا ہے ،کھانا بانٹنا شروع ہو گیا ہے ۔ جن کے گھربری طرح سے جل گئے ہیں ان کے لئے رین بسیرا بسایا جا رہا ہے۔
اروند کیجریوال نے کہا کہ ہم نے اپنے 9رین بسیرے اور ان لوگوں کے مقامی کمیونٹی  مراکز میں رہائش کا انتظام کیا ہے  جن کے گھر پوری طرح سے جل گئے ہیں یا جو اپنے گھر واپس نہیں جا سکتے ہیں ۔ ضرورت پڑنے پر ہم لوگوں کے لئے مقامی ٹینٹ کا بھی انتظام کریں گے ۔

PunjabKesari
دہلی کے سی ایم کیجریوال نے کہا کہ نارتھ ایسٹ میں چار سب ڈویژن ہیں۔ عام طور پر چار ایس  ڈ یم ہوتے تھے ، لیناب ہم نے وہاں 18ایس ڈی ایم تعینات کئے ہیں۔ وہ عوام کے پاس  جا رہے ہیں اور ان سے بات کر رہے ہیں۔ ہم بڑے پیمانے پر کھانا تقسیم کر رہے ہیں۔
مہلوکین کے لواحقین کوسرکار 10-10لاکھ روپے دے گی
اس سے پہلے اروند کیجریوال نے ویروار کو بھی پریس کانفرنس  کر معاوضے کا اعلان کیا تھا ۔انہوں نے مہلوکین کے خاندان کو 10-10لاکھ معاوضہ دینے کابھی اعلان کیا ۔ وہی، نابالغ کی موت پر لواحقین کو 5-5لاکھ روپے دیئے جائیں گے ۔

PunjabKesari

سی ایم نے آگے کہا کہ معمولی طور پر زخمیوں کو 20-20ہزار روپے کامعاوضہ دیا جائے گا ۔تشدد میں جن کے رکشے کو نقصا ہوا انہیں 25ہزار ،ای رکشا  کے لئے 50ہزار ،جن کا گھر جلا ہے انہیں 5لاکھ دیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ دکان جلنے پر 5لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے گا ۔
 



Comments


Scroll to Top