National News

دہلی تشدد میں مرنے والوں کی تعداد 38 ہوئی،48 کے خلاف ایف آئی آر درج، 106 گرفتار

دہلی تشدد میں مرنے والوں کی تعداد 38 ہوئی،48 کے خلاف ایف آئی آر درج، 106 گرفتار

نیشنل ڈیسک: ملک کی راجدھانی دہلی میں تین دن سے جاری تشدد اگرچہ تھم گیا ہے ، لیکن اب بھی خوف کا ماحول بنا ہوا ہے۔ جمعرات کو دہلی تشدد میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ گئی اور اب تک یہ تعداد  38  تک پہنچ گئی ہے ۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز مسلسل تشدد متاثر علاقوں میں فلیگ مارچ نکال رہی ہے اور لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کر رہی ہے۔

PunjabKesari
دہلی پولیس کے افسر تعلقات عامہ مندیپ سنگھ رندھاوا نے بتایا کہ متاثرہ  علاقوں میں مناسب سیکورٹی فورسز کو تعینات کرنے کے بعد حالات کنٹرول میں ہیں۔آج کسی قسم کا کوئی پرتشدد واقعہ نہیں ہوا ہے ۔ وہیں، تشدد میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 38 ہو گئی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 200 سے زیادہ ہے۔ رندھاوا نے بتایا کہ تشدد کے معاملے  48 ایف آئی آر درج کی جا چکی ہے اور حقائق کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد اور معاملے درج کئے جائیں گے۔ ایک ہزار سے زائد سی سی ٹی وی فوٹیج ملے ہیں جن کی جانچ کی جا رہی ہے۔ اب تک 106 افراد کی گرفتاری کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے دن رات  چوکسی برتی جا رہی ہے۔

PunjabKesari
ہسپتال ذارئع سے ملی جانکاری کے مطابق دہلی تشدد میں مرنے والوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے ۔ تک 38 لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں۔جی ٹی بی ہسپتال میں 33، ایل این جے پی  ہسپتال میں 3 اور جے پی میں 1 زخمی کی موت ہوئی ہے، جبکہ ایک دیگر ہسپتال میں ایک اور ززحمی نے دم توڑ دیا ہے ۔
وہیں، سی ایم اروند کیجریوال  مہلوکین کے اہل خانہ کو معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرنے والوں کے اہل خانہ کو 10-10 لاکھ روپے  معاوضہ دیا جائے گا ۔
 



Comments


Scroll to Top